تازہ ترین
کام جاری ہے...
ہفتہ، 14 اپریل، 2018

ان لائن خریداری کا تجربہ

ہفتہ, اپریل 14, 2018


یوں تو پاکستان میں اصلی مال کے ساتھ ساتھ دونمبر کا مال بھی 
دستیاب ہوتا ہے.
لیکن جب بندہ بذات خود مارکیٹ جاتا ہے تو کم از کم اسکو اصلی و نقلی مال کے فرق و خریداری کا اختیار ہوتا ہے.

لیکن موجودہ صورت حال میں ان لائن شاپنگ کے جو نئے سلسلے پاکستان میں پھل پھول رہے ہیں.
تو اس سے دونمبر مال ہی اوریجنل کی تصویر دکھا کر فروخت کیا جاتا ہے.
روزمرہ زندگی کی مصروفیات میں بندہ ان لائن خریداری کی طرف وقت کی بچت کیلئے راغب ہوجاتا ہے.لیکن پھر جو مال اسکو ڈیلیور کیا جاتا ہے تو بندہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے.
DARAZ.PK
ایک مشہور انلائن شاپنگ ویب سائیٹ ہے.
میں اگرچہ کوشش کرتا ہوں کہ کسی بھی چیز کی خریداری کیلئے بذات خود مارکیٹ سے چھان بین کرکے خریداری کرلوں.لیکن ایک دوست کے اکسانے پر کہ (دراز .پی کے) پر اصل سامان مل جاتا ہے. میں نے اسکی بات پر اعتبار کرکے اپنے موبائل کیلئے اوریجنل بیٹری منگوائی.کیونکہ میرے موبائل کی بیٹری ناکارہ ہوچکی تھی.
لیکن جناب جو بیٹری مجھے ڈیلیور کی گئی تو ایسے لگا جیسے خود ہی گھر میں بنا کر بھیجی گئی ہے.
اسکے کوور اور چارجنگ ٹائم خود ہی اپنی دو نمبری کی کہانی بیان کر رہے تھے.
خیر میں نے بیٹری اسی وقت واپس بھجوائی اور ساتھ میں شکائت درج کروائی.
دراذ والوں نے کہا کہ سر ہم آپکو پیسے واپس نہیں کرسکتے کیونکہ شکائت کے وقت آپ نے یہ یہ اپشن نہیں سلیکٹ کئے.اسلئے
چاروناچار مجھے دوسری مگر اوریجنل خصوصیات و صفات کے نام سے موجود بیٹری کا آپشن سلیکٹ کرنا پڑا
وہ بیٹری ڈیلیور ہوئی تو وہ بھی وہی دونمبر چیز تھی..بس صرف ویب سائیٹ پر الفاظ کا ھیر پھیر تھا.
اچھا ایک اور بات یہ کہ مارکیٹ میں وہ بیٹری تین سو روپے کی ملتی تھی لیکن انہوں نے بارہ سو روپے کا ریٹ اسی دو نمبر بیٹری کا لگایا تھا.
اور ڈیلیوری بوائے وہی بارہ سو روپے لیکر ہی چلتا بنا.
میں نے ڈیلیوری بوائے سے کیا کہ یہ بیٹری دو نہیں بلکہ تین نمبر ہے تو انہوں نے کہا کہ سر ابھی ان لائن آرڈر شدہ میڈیسن ڈیلیور کر آیا ہوں...تو وہ بھی دونمبر تھی..چنانچہ آرڈر دینے والا بندہ ایف آئی ائے درخواست برائے انکوائئری دینے چلا گیا ہے.
لیکن میں تو ایف آئی اے بھی نہیں گیا .کیونکہ وہ لوگ کہتے ہیں کہ سر آپکی درخواست سے پہلے بارہ سو درخواستیں اور پڑی ہیں.ان سے ہم نمٹ لیں تو پھر آپکی درخواست قابل غور ہوگی.
ادھر ہمیں وہ شعر یاد آیا کہ
کون جیتا ہے ترے زلف کے سر ہونے تک
تو میں تو یہی کہتا ہوں کہ اگرچہ دنیا بہت ایڈوانس ہوئی ہے لیکن تاحال پاکستانی قوم کیلئے شعوری و اخلاقی تربیت کی بہت ضرورت ہے...اور اوس وقت تک بندہ اعتبار کرنے سے پرھیز ہی کرئے.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1