About My Blog


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہر انسان یہ سوچھتا ہے کہ وہ اپنے خیالات اور افکار کو دوسرے تک کسی ذریعے سے پہنچا سکے۔

چونکہ دنیا میں مختلف قسم کے انقلابات اور حادثات و واقعات پیش آتے ہیں، جس کے سبب موقع محل کی مناسبت سے انسان کے ذہنی خیالات میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔

بعض مسئلوں پر ساتھی میرے خیالات کے بارئے میں جاننے کی کوشش کرتے تھے۔ جو کہ وقتا فوقتا میں انکے سامنے ظاہر کرتا رہتا تھا۔

پھر میں نے محسوس کیا کہ ایک ایسا میدان ہو کہ جس جگہ پر میں اپنے خیالات اور تجربات کو تحریر کرکے اپنے دوستوں کے سامنے رکھ سکوں ، تاکہ اگر میرے خیالات درست ہوں تو وہ بھی میرے ساتھ متفق ہوجائیں۔اور اگر میرے خیالات درست نہ ہوں تو دوست حضرات اسکی درستگی کی کوشش کریں ۔

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ کسی ذریعے سے مجھ تک پہنچ جاتا ہے اور میری خواہش ہوتی ہے کہ میں اسکو 

اپنے دوستوں کے ساتھ وہ معلومات بانٹ لوں ، تو اسلئے بھی مجھے ایک میدان کی ضرورت تھی ۔ جسکے لئے میں بلاگ 

لکھنا چُن لیا۔

کبھی کبھی کوئی دوسرا شخص ایسی خوبصورت یا معلوماتی بات کر جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ خود پڑھنے کے بعد اسکو 

دوستوں تک بھی پہنچا دوں ، تو لھذا اس سلسلے میں آپ دیکھیں گے کہ میں کبھی کبھی اوروں کے مضامین بھی پوسٹ کرتا 

ہوں تاکہ دوسرے ساتھیوں تک بھی وہ مفید معلومات پہنچ جائے۔

اور ضروری نہیں کہ ہر معاملے میں بندہ اپنے خیالات کا اظہار اچھے اور درست طریقے سے کرسکے ، لیکن ایسے 

مرحلوں میں دوسروں کے خیالات بعض اوقات اسکے دل کی ترجمانی کرجاتا ہے ۔

تو ایسے باتوں کو بھی میں پوسٹ کرتا ہوں ، اسلئے کہ اس نے بالکل بندہ کے دل میں چھپے خیالات کی ترجمانی کی ہوتی ہے۔

لھذا آپکو میرے اس بلاگ میں میرے کالموں کے علاوہ دوسرے کالم نگاروں کے وہ پوسٹ جو کہ میرے خیالات کے ساتھ 

موافقت رکھتے ہیں اور انکی اشاعت مجھے مفید لگے، وہ بھی آپکو نظر آئیں گے۔

آپکو آزادی ہے کہ میرے کالموں اور میرے منتخب کردہ تحاریر کے بارے میں دل کھول کراپنے مفید خیالات کا اظہار کمنٹس 

کے ذریعے کرسکتے ہیں اور یا براہ راست ای میل کے ذریعے بات چیت کیلئے رابطہ کرنے کیلئے درج ذیل پتے پر 

مجھے ای میل کرسکتے ہیں ۔

اس بلاگ کے سلسلے میں مزید رہنمائی کیلئے بائیں (لیفٹ ) طرف کے مینیؤ اور فوٹر والی مینیو سے مدد حاصل کریں

شکریہ ۔

آپکا خیر خواہ

منصور مکرم

Email: mansoormukarram@gmail.com
فیس بک آئی ڈی:
Mansoor Mukarram

7 تبصرے:

  1. بہت حوب۔
    بہت خوبصورت قدم ہے۔ اور خاص طور پر یھ جو اردو کا استعمال ھے، اچھا لگا۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محمد فاروقی صاحب
      بلاگ پر خوش آمدید :)
      اور حوصلہ آفزائی کیلئے ممنون ہوں

      حذف کریں
  2. intahai khush ayind hy is dor mn hamari nojawan nasal urdun sy bht had tk door y js k bht gehry asraat adab or sukhan par para hy,,,,,, urdu ki tarweej k liye hr uthny waly qadam ko sarahta hun

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. صاحبزادہ محمد بلال معاویہ صاحب
      بلاگ پر خوش آمدید :)
      آپکا بلاگ پر تشریف لانا باعث مسرت ہے۔
      دعاء ہے کہ ہمارے قدم بھی ان لوگوں کے ساتھ مل جائیں جو اردو کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔

      حذف کریں
  3. سر بہت خوب مین اپنے بلاگ پر اردو ایڈیٹر شامل کرنا چاہتا ہو پلز مییری کوئی رہنمائی فرمائین

    جواب دیںحذف کریں
  4. منصور مکرم بھاءی میرا آپ تک سلام پہنچے، میں ٹی وی ون گلوبل اردو بلاگ کا ایڈیٹر اور ویب سایٹ کا ہیڈ ہوں انشاء اللہ آپ سے رابطہ رہے گا بلاگ اسپاٹ پر میرے بلاگز موجود ہیں آپ کی معاونت چاہیے ، امید کہ جواب ضرور دیں گے ،منجانب: سہیل امتثال صدیقی

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1