اکثر احباب کو گوگل کی ایک سروس ہینگ آؤٹ کا علم تو ہوگا،لیکن میرے علم کے مطابق بہت سے لوگوں کو ان ائر ہینگ آؤٹ کے طریقہ کار کا علم نہیں ہوگا۔ ان ائر ہینگ آؤٹ سے مراد ایسا ہینگ آؤٹ کہ جو یوٹیوب پر براہ راست سنی یا دیکھی اور محفوظ کی جاسکے،تاکہ بعد میں آنے والے حضرات بھی اسکو سن سکیں یا دیکھ سکیں۔
(یوٹیوب کے نام سے گھبرائیے نہیں کہ جن ملکوں میں یوٹیوب پر پابندی ہے،تو وہاں اسکا آسان متبادل موجود ہے۔مضمون کے اختتام پر اس سے متعلق بات کی جاتی ہے)
چونکہ یوٹیوب گوگل کمپنی کی ملکیت ہے،اسلئے آپکے ہینگ آؤٹ کی ویڈیو یوٹیوب پر آپکے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔اور آپ گوگل پلس کےعلاوہ یوٹیوب پر بھی اپنے اکاونٹ میں اسکو دیکھ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر اپکا یوٹیوب پر اکاؤنٹ نہیں بنا ہے تو جی میل سے ہی یوٹیوب پر آپ پہلے اپنا اکاؤنٹ بنا دیں۔تاکہ ہینگ آؤٹ کی ویڈیو آپکے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے۔
(یوٹیوب کے نام سے گھبرائیے نہیں کہ جن ملکوں میں یوٹیوب پر پابندی ہے،تو وہاں اسکا آسان متبادل موجود ہے۔مضمون کے اختتام پر اس سے متعلق بات کی جاتی ہے)
چونکہ یوٹیوب گوگل کمپنی کی ملکیت ہے،اسلئے آپکے ہینگ آؤٹ کی ویڈیو یوٹیوب پر آپکے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔اور آپ گوگل پلس کےعلاوہ یوٹیوب پر بھی اپنے اکاونٹ میں اسکو دیکھ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر اپکا یوٹیوب پر اکاؤنٹ نہیں بنا ہے تو جی میل سے ہی یوٹیوب پر آپ پہلے اپنا اکاؤنٹ بنا دیں۔تاکہ ہینگ آؤٹ کی ویڈیو آپکے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے۔
اس مضمون میں کوشش کی جاتی ہے کہ تصاویر کی مدد سے ان ائیر گوگل ہینگ آوٹ کا طریقہ کار بتایا جائے۔
سب سے پہلے گوگل پلس میں سائن ان ہوجائیں۔ آپکے سامنے مرکزی صفحہ کھل جائے گا۔اس صفحے پر آپ بائیں جانب اگر دیکھیں تو سب سے اوپر انگریزی میں +Google لکھا ہوگا۔ اوراسی کے نیچے Home لکھا ہوگا۔ Home والے بٹن پر کلک کریں تو ایک فہرست نیچے کی طرف کھل جائے گی۔
اس فہرست میں لکھا ہوا ہے Hangouts، اس پر کلک کرنا ہے۔
Hangouts پر کلک کرنے کے بعد ایک صفحہ کھل جائے گا ،جس پر مختلف قسم کی ان ائر ہینگ آوٹس آپکو نظر آرہی ہونگی۔
اس صفحے پر دائیں طرف آپکو ایک آپشن نظر آئے گا،جسکو ذیل کی تصویر میں تیر کے نشان سے واضح کیا گیا ہے
Schedule a Hangout on Air پر کلک کرنے کے بعد ایک چھوٹی ونڈو کھل جائے گی،جہاں پہلے خانے میں آپ ہینگ آوٹ کا عنوان لکھیں گے،اگر دوسرے خانے میں تفصیل لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں ،لیکن ضروری نہیں۔
اسکے بعد اگر آپ ہینگ آؤٹ ابھی کرنا چاہتے ہیں توStarts میں Now منتخب کرلیں۔ اورجن حضرت کو انفرادی طور پر یا کسی مخصوص دائرے کے شرکاء کو مطلع کرنا چاہتے ہیں،تو Audience میں انکا انتخاب کریں۔ اور آخر میں share پر کلک کردیں۔
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہینگ آؤٹ کا بندوبست یا انعقاد تو ابھی سے کیا جائے ،لیکن کسی خاص موقع پر اسکو باقاعدہ شروع کیا جائے تو ہینگ آؤٹ کی باقی ترتیب پہلے کی طرح ہے ،صرف Starts میں Later منتخب کریں اور پھر تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں۔ وقت کے انتخاب میں آپ اپنے ملک کا وقت منتخب کریں،تاکہ بعد میں غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
وقت کے انتخاب کے بعد جن لوگوں کو آپ اس ہینگ آؤٹ کے باے میں مطلع کرنا چاہتے ہیں،چاہئے وہ انفرادی ہو یا کسی مخصوص دائرے کے شرکاء ہوں،انکے نام Audience میں لکھ دیں۔ اور شئیر پر کلک کردیں
اسکے بعد ایک دوسرا صفحہ کھل جائے گا،جہاں آپکے ہینگ آؤٹ کی پوری تفصیل دی گئی ہوگی۔
اس صفحے پر اوپر بائیں جانب ایک آپکے ہینگ آؤٹ کا عنوان لکھا ہوگا،اور ساتھ میں نیچے Start لکھا ہوگا۔سٹارٹ پر کلک کرنے کے ساتھ ہی ہینگ آؤٹ ونڈو کھل جائے گی۔
یہ رہی آپکی ہینگ آؤٹ والی ونڈو،لیکن ٹہرئیے ابھی ایک دوسرا مرحلہ باقی ہے ہینگ آؤٹ میں پہنچنے کیلئے۔
اور وہ مرحلہ خود دو مراحل پر مشتمل ہے
اور وہ مرحلہ خود دو مراحل پر مشتمل ہے
ایک: مہمانوں کو مدعو کرنا
دوسرا: کیا آپ کے ہینگ آؤٹ میں کوئی ایسی بحث تو نہیں چل رہی کہ 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے اسمیں شرکت ممنوع ہو،اگر ہاں تو اس خانے کو بھی منتخب کریں۔
اگر آپکی ہینگ آؤٹ 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے ممنوع نہیں،نیز آپ مہمانوں کو یہاں سے مدعو کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو Skip پر کلک کرکے آگے بڑھ جائیں
اب آپکے سامنے ہینگ آؤٹ کی ونڈو اس شکل میں آجائے گی۔
جیسے ہی ہینگ آؤٹ کی ونڈو کھل جائے تو نشان شدہ دائرہ اپنی تکمیل کی طرف بڑھتا جائے گا،اور آپکو اس تکمیل کا انتظار کرنا ہوگا۔
ابھی تک آپکا ہینگ آؤٹ براہ راست نشر نہیں ہورہا ہے۔اور آپکو بتایا بھی جا رہا ہے کہ ہینگ آؤٹ آف ائر ہے۔
جیسے ہی یہ دائرہ 100 فیصد مکمل ہوجائے تو ایک بٹن نمودار ہوجائے گا۔
جب آپ Start broadcast پر کلک کریں گے تو آپکا ہینگ آؤٹ یوٹیوب پر نشر ہونا شروع ہوجائے گا۔
ونڈو کا منظر کچھ یوں ہوجائے گا۔
آپکو بتایا جا رہا ہے کہ آپکا ہینگ آؤٹ براہ راست یوٹیوب لنک پر نشر ہو رہا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہینگ آؤٹ کی براہ راست نشریات بند کی جائیں تو Stop broadcast پر کلک کریں۔آپکی ہینگ آؤٹ کی براہ راست نشریات بند ہوجائیں گی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے ہینگ آؤٹ کا لنک بھی آپکو میسر ہوجائے تو ہینگ آؤٹ کے دائیں نیچے کی طرف لنکس پر کلک کیجئے ،آپکو ہینگ آؤٹ کا لنک بھی مل جائے گا ،اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہینگ آؤٹ کی ویڈیو کو اپنے مضمون میں یا کسی دوسری جگہ شامل(Embed) کریں تو اسکا کوڈ بھی مل جائے گا۔
ہینگ آؤٹ کے باقی آپشن عام ہینگ آؤٹس کی طرح ہے۔اسمیں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔
جن ممالک میں یوٹیوب پر پابندی ہے تو ان ممالک کے رہائشی اسکا متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔ www.Playit.pk ایک ویب سائٹ ہے کہ جس پر ٰوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنا ممکن ہے۔
آپ مطلوبہ ویڈیو کا یوٹیوب لنک دے کر بھی playit.pk پر اسکو تلاش کرکے دیکھ سکتے ہیں،یا مطلوبہ ویڈیو کا عنوان دیکھ کر بھی اسکو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
نشرشدہ گوگل ہینگ آؤٹ کا عنوان کاپی کرکے playit.pk پر تلاش کریں ،آپکو ہینگ آؤٹ کی ویڈیوباآسانی مل جائے گی۔
جن ممالک میں یوٹیوب پر پابندی ہے تو ان ممالک کے رہائشی اسکا متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔ www.Playit.pk ایک ویب سائٹ ہے کہ جس پر ٰوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنا ممکن ہے۔
آپ مطلوبہ ویڈیو کا یوٹیوب لنک دے کر بھی playit.pk پر اسکو تلاش کرکے دیکھ سکتے ہیں،یا مطلوبہ ویڈیو کا عنوان دیکھ کر بھی اسکو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
نشرشدہ گوگل ہینگ آؤٹ کا عنوان کاپی کرکے playit.pk پر تلاش کریں ،آپکو ہینگ آؤٹ کی ویڈیوباآسانی مل جائے گی۔
واہ کیا بات ہے بہت ہی خوب ۔ماشاء الله اس سلسلے کو جاری رکھا جاۓ ۔یہ ہوتی ہیں کام کی باتیں ۔ہر وقت سیاسی موضوعات سے سر میں درد رہنے لگتا ہے
جواب دیںحذف کریںڈسپرین ساتھ رکھا کریں،سر میں درد نہیں ہوگا۔
حذف کریںماشا ء اللہ جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فل آف انفارمیشن
جواب دیںحذف کریںبہت ہی اعلیٰ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور معلوماتی
شکریہ ملک صاحب
حذف کریںبس اسی طرح حوصلہ افزائی فرماتے رہیں۔
زبردست

جواب دیںحذف کریںبالآخر مجھے بھی گوگل ہینگ آؤٹ کی سمجھ کچھ کچھ آہی گئی
چلیں جی ۔عملی اقدام کریں ،تو پوری سمجھ میں آجائے گی
حذف کریںبہت اچھے انداز میں گوگل ہینگ آؤٹ کے بارے میں بتایا ہے آپ نے۔ جس کے لئے بہت شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںپسندیدگی کا بہت شکریہ خورشید صاحب
حذف کریںبہترین
جواب دیںحذف کریںشکریہ
حذف کریںبہت شکریہ برادرم اس تعلیمی پوسٹ کیلئے
جواب دیںحذف کریںسعید
شکریہ برادر
حذف کریںسائیں اب تو آپ بھی ہمارے استاد ٹھہرے ہیں، انتہائی مفید اور معلوماتی تحریر ہے، کئی دوستوں کا بھلا ہو گا۔ سدا خوش آباد و خوش مراد
جواب دیںحذف کریںشکریہ فاروق صاحب ،بس یہاں دوستی ہی دوستی ہے۔
حذف کریںاسی لئے یہ مضمون لکھا کہ احباب اس سہولت کو استعمال کرسکیں
تفسیر بہترین ہے جس کیلئے شکریہ قبول فرمایئے ۔ مگر مجھے اپنے کمپیوٹر پر کہیں گوگل پلس نظر نہیں آتا
جواب دیںحذف کریںافتخار صاحب پسندیدگی کا شکریہ
حذف کریںجب آپ گوگل پلس میں سائن اِن ہوجائیں تو بائیں جانب ہوم کے بٹن پر کلک کریں، مینئو نیچے کی جانب کُھل جائے گا۔
بہت خوب، شکریہ
جواب دیںحذف کریںعامر شہزاد صاحب
حذف کریںشکریہ پسندیدگی کا۔
بہت اچھے
جواب دیںحذف کریںحمزہ وقار صاحب۔
حذف کریںخوش آمدید
تحریر پسند کرنے کیلئے بہت شکریہ۔
آئندہ بھی آپکی تشریف آوری پر خوشی محسوس ہوگی۔
عاطف افضل صاحب
جواب دیںحذف کریںبلاگ پر خوش آمدید
تحریر پسندیدگی کا بہت شکریہ
کوڈ حاصل کرنے کیلئے شکل پر کلک کیجئے
اشکال تبصرے میں داخل کرنے سے پہلے ایک بار سپیس ضرور دیں۔شکریہ