تازہ ترین
کام جاری ہے...
اتوار، 14 اکتوبر، 2012

صاحب ب ب ب ززززاااادددی ی ی ی

اتوار, اکتوبر 14, 2012
جی ہاں کچھ ایسی ہی صورت حال ہوتی ہے،جب ہماری صاحبزادی  سارہ ہمارئے پاس بیٹھی ہوتی ہے۔

نیند سے جاگنے کے بعد پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ فورا کسی طرح میرے بستر پر آکر کمپوٹر کو چھیڑے۔

 ابھی عمر  کے پہلےسال  کے مکمل ہونے میں چند ماہ باقی ہیں ۔لیکن کمپیوٹر کا شوق باپ سے بھی دوچند ہے۔کمپیوٹر کے فلٹر سکرین
کو تڑوا بیٹھی ہے۔اور کلیدی تختہ اور چوہے(ماؤس) کے ساتھ کھیلنا اور انکے تاروں کو کھینچنا  صاحبزادی سارہ کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔

کمپیوٹر لگا کر کلیدی تختہ جب بھی پاس رکھتا ہوں تو بس فورا جھپٹتی ہے اور  اور اسکو حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ میرئے سے  کُشتی کرنے لگتی ہے۔  نہ دینے پر مشہور ہتھیار ( رونا) فورا شروع اور بس مجبورا پھر کلیدی تختہ اسکے حوالے کرنا پڑتا ہے۔

دل نے چاہا کہ چند جھلک اسکے مصروفیت کے آپکو بھی دِکھا دوں۔۔۔۔تو  لیجئے














16 تبصرے:

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت شکریہ خوش آمدید کے لیے۔
    آپکا بلاک زبردست مواد سے بھرا ہوا ہے لکھتے جایے کیا آپ مجھے اپنی شاگردی میں لین گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    تعریف اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
    یہ ہمارئے لئے سعادت کی بات ہوگی اگر آپ جیسے دوستوں سے سیکھنے کا موقع مل جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔۔۔ بہت سی یادیں تازہ ہو گئی۔۔۔ بیٹی کو ہمارا پیار دیجیے گا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. ماشاءاللہ بڑی پیاری بچی ہے، اللہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں اور مرضیات پہ چلنے کی توفیق ارزانی نصیب فرمائیں

    جواب دیںحذف کریں
  5. آمین

    سعید بھائی تشریف آوری کا بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  6. السلام علیکم
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالی صاحب زادی کو سدا اپنی امان میں رکھتے دین و دنیا کی رحمتیں برکتیں عطا فرمائے آمین

    جواب دیںحذف کریں
  7. ماشا اللہ! اللہ آپ کی بیٹی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. نایاب سعید صاحب
    بلاگ پر خوش آمدید ۔

    دعاء کیلئے آمین۔اللہ تعالیٰ آپکو بھی سدا خوش و خرم رکھےh

    جواب دیںحذف کریں
  9. اسد حبیب صاحب
    بلاگ پر خوش آمید
    آمین اللہ تعالیٰ آپکی زندگی خوشیوں سے بھر دئے ۔جزاک اللہ تعالیٰ

    جواب دیںحذف کریں
  10. بہت زبردست تصاویر۔ بہت اچھا لگا۔ :)

    جواب دیںحذف کریں
  11. ما شاء اللہ ۔ ۔ ۔ اللہ بچی کو نیک بنائے ۔ آمین

    درویش صاحب ۔ ۔ ۔ آج کل کے بچے بھی بہت ایڈوانس ہو گئے ہیں ۔ ۔ ایک زمانہ تھا کہ بچے کھیل سے کھیلا کرتے تھے ۔ ۔ جبکہ آج کل کے بچوں کا کھیل تو بس کمپیوٹربن گیا ہے ۔۔۔۔ سبحان اللہ

    اور تھوڑی پڑی ہو جائے گی تو کمپیوٹر اسٹارٹ کرنا اور اس کو SHUT DOWN کرنا سب آ جائے گا۔ ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. ماشاءاللہ
    اللہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے
    اور آپ کی سب دعائیں قبول فرمائے
    آمین

    جواب دیںحذف کریں
  13. جوابات
    1. آصف اثر بھائی بلاگ پر خوش آمدید (c)
      تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ :)

      حذف کریں
  14. یہ اب تمام بچوں کا درینہ کھیل بن چکا ہے، کام کے لئے بیٹھو تو بچے حاضر، فون کو ہاتھ لگاؤ تو بچے حاضر۔ ہم سے تو زیادہ وہ انجوائے کرتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1