تازہ ترین
کام جاری ہے...
جمعہ، 4 جنوری، 2013

سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

جمعہ, جنوری 04, 2013
سن 2010 کی بات ہے کہ جب میں فیس بک استعمال کرتا تھا اور فیس بک  پر مختلف ابحاث کے دوران اپنا مؤقف صحیح انداز میں دوسروں کو سمجھانے کیلئے انگریزی میں اردو  لکھنے کے بجائے اردو کو اپنے رسم الخط میں لکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ باقی سب لوگ رومن اردو میں لگے رہتے تھے ،جسکی وجہ سے ایک تو بات کو سمجھنا مشکل ہوتا تھا ،جبکہ دوسری جانب اردو رسم الخط کے ساتھ سوتیلی ماں  جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔
Roman Urdu

انکو بھی گناہ نہیں تھا کہ نستعلیق فونٹ کے بجائے اردو کسی عربی فونٹ میں نظر آتی تھی۔بعض انگریز قسم کے اردو دان تو کبھی کبھی طنزاَ فِقرہ بھی کَس لیتے کہ یہ لڑکا کیا لکھ رہا ہے،کوئی تو اسکی بات سمجھائے۔
دوسری طرف ہم نے قسم کھائی تھی کہ بحث کرنا ہے تو اردو میں ہی لکھنا ہے۔چنانچہ ایک بیزار قسم کا ماحول بن جاتا تھا۔
Urdu in Arabic font at Facebook

پھر ایک دن وہ بھی دیکھنا پڑا کہ فیس بک کے دروازے ہم پر یہ کہہ کر بند کئے گئے کہ جناب یہ بندہ شدت پسند ہے اور فیس بکیوں کے نازک مزاجوں کی دھجکیاں اُڑا دیتا ہے۔اور تو اور  ہمارے جو سو ،دوسو  ساتھی تھے ،ان کو بھی فیس بک سے نکال باہر کیا گیا۔

حالانکہ یہی فیس بک جب گستاخانہ پیجز  کو لانچ کرتا ہے،تو وہ مذہبی رواداری  اور آزادی خیال  سمجھا جاتا ہے۔اور کئی کئی گاؤوں کو بمباری کرکے لاکھوں لوگوں کو قتل کرکے جو بیٹھے ہیں،تو نہ تو اس سے ماحول خراب ہوتا ہے اور نہ ہی فیس بکیوں کے نازک مزاجی پر کوئی اثر پڑتاہے۔

دراصل بات ساری ڈالروں کی ہوتی ہے،یہی ڈالر ہمارئے پاس ہوتے تو شائد ہم بھی فیس بک پر راج کرنے والے ہوتے۔

لو جی بات کہاں سے کہاں نکل گئی،خیر فیس بک سے ناطہ ٹوٹنے کے بعد ہم نے مائی سپیس پر اکاؤنٹ بنایا ،لیکن جو نشہ فیس بک میں تھا وہ کہاں ۔چنانچہ اسکو بھی خیرآباد کہہ کر ٹوئیٹر پر آئے لیکن اس جیسا نشہ کہیں نہیں ملا،پہلے پہل تو واقعی دل اس نشہ کو پورا کرنے کیلئے تڑپنے لگا لیکن پھرجلد ہی گوگل پلس فیس بک سے کشتی لڑنے کیلئے میدان میں اُتر پڑا۔ چنانچہ گوگل پلس کے ابتدائی استعمال کنندوں میں ہمارا نام بھی ہمارئے پیارئے سے جوان لیکن انکل یعنی انکل ٹام نے شامل کیا۔

گوگل پلس جلد ہی ہمیں راس آگیا کیونکہ ایک جانب تو اسکےگرافِک انتہائی سادہ  اور دلکش تھے دوسری جانب اسکے اپلیکیشنز بھی بہتر تھے۔

مختصر یہ کہ گوگل پلس استعمال کرتے ہوئے    محمد صابر صاحب  سے ملاقت ہوئی ،باتوں باتوں میں گوگل پلس پر نستعلیق اردو  لکھنے  کا تذکرہ ہوا ،محمد صابر صاحب نے کچھ کرنے  کا ارادہ کیا اور چند ہی دن میں ایک سکرپٹ بنایا ،لیکن اس کے استعمال میں اردو  تو ٹھیک تھی بس صرف  فونٹ سائز چھوٹا تھا،لیکن اس سکرپٹ سے انگریزی کا بیڑا غرق ہوجاتا تھا۔

چنانچہ کوئی خاص پزیرائی  اسکو نہ مل سکی ۔پھر کچھ عرصہ بعد  میری خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محمد بلال صاحب نے ایک سکرپٹ بنایا جس میں کمال یہ تھا  کہ اردو فونٹ سائز تھوڑا  بڑا  رکھا  گیا،نیز انگریزی پہلے سے بہتر نظر آتی تھی۔اور ساتھ ہی فیس بک اور اردو وکی پیڈیا  کیلئے بھی خوبصورت سے سکرپٹ  بنائے۔اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر دے،کہ انہوں نے میری خواہش کا پاس رکھا ۔

اسی اثناء میں مجھے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ایک بار پھر محمد صابر صاحب سے رابطہ کیا جائے ،تاکہ اس  گوگل پلس پر نستعلیق  اردو سکرپٹ کے بارئے میں مزید کچھ کیا جا سکے۔لیکن مسئلہ یہ تھا کہ اتنے طویل بریک کے بعد  محمد صابر صاحب کو کہاں ڈھونڈا جائے۔خوش قسمتی سے اردو محفل پر محمد صابر صاحب تھوڑی سی تلاش کے بعد مِل گئے،یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ یہی وہ سافٹ وئیر انجینئر محمد صابر صاحب ہیں ،انکے سامنے سوشل میڈیا پر نستعلیق اردو  والا مسئلہ رکھ دیا۔

اللہ بھلا کرئے محمد صابر صاحب کا کہ انہوں نے فورا میری آواز پر لبیک کہا اور دو  تین دن میں ایک ایسا دلکش  سکرپٹ تیار کیا ،جو کہ  نا صرف گوگل پلس پر کام کرتا تھا ،بلکہ فیس بک ،ٹوئیٹر  اور   اردو  وکی پیڈیا پر نہایت ہی خوبصورت طریقے سے کام کرنے لگا۔
کمال اس سکرپٹ میں یہ تھا   اردو  فونٹ  تو  اتنا   بڑا  رکھا  گیا  کہ آنکھوں کو بھلا  لگے ،جبکہ دوسری طرف انگریزی فونٹ کو اپنی اصلی حالت پر ہی چھوڑا گیا۔جسکی وجہ سے اردو انگریزی کے ملاپ کا نتیجہ بہتر اور اچھے صورت میں سامنے آیا۔
Facebook  with Nastaleeq font


Twitter with Nastaleeq Font
Google Plus with Nastaleeq Font
چونکہ اس سکرپٹ کے استعمال کا طریقہ کافی آسان تھا،نیز سکرپٹ خوبصورت  بھی تھا، اسلئے خیال آیا کہ کیوں نا  دوسرئے اردو لِکھارئیوں کے سامنے بھی اسکا تعارف کرایا جائے۔تاکہ ایک طرف تو  محمد صابر صاحب اور محمد بلال صاحب کی اردو کیلئے خدمت  گردش زمانہ میں گم ہونے سے بچ جائے نیز لوگوں کو بھی ان  کےخدمات  برائے  اردو   کا  عِلم ہوجائے اور  دوسری طرف   دیگر   اردو دان حضرات بھی انکے بنائے گئے سکرپٹ سے مستفید ہوجائیں۔

استعمال کا طریقہ اسکا  کافی آسان ہے۔جو ساتھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تووہ پہلے یہاں سے گوگل کا ایک پلگ ان  بنام سٹائیلش انسٹال کریں
اور  اسکے بعد یہ ا سکرپٹ یہاں سے انسٹال کریں۔اور پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور  اردو  وکی پیڈیا    پر مزئے لے لے کر خوبصورت   اور دلکش سائز  کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

جو حضرات  موزیلا  فائر  فوکس  استعمال کرتے ہیں تو وہ  پہلے یہ ایڈان انسٹال کریں اور اسکے بعد  سکرپٹ  یہا ں سے  ڈاون لوڈ کریں،اورپھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو  وکی پیڈیا   پر  مزئے سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن  حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ  اور  اردو  کی بورڈ کے استعمال  کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!

تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ  اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز  اردو  بلاگر  ایم بلال ایم صاحب  نے   پاک اردو  انسٹالر(pak urdu installer)  کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو  ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next   کرتے  ہی  اردو کی بورڈ  تینوں ونڈوز  (Win xp, vista ,Win 7)  میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ  ہی ایک  صفحہ برائے مدد  کا  لنک  ڈیسک ٹاپ  پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names,  Run,  Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail,  Ms Office,  notepad , wordpad, facebook,  twitter,  Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔

پاک اردو انسٹالر (pak urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں۔

58 تبصرے:

  1. ماشااللہ بہت خوب
    ایک تو استعمال کرنا بہت آسان اور پھر پڑھنے میں بہت خوبصورت... مزہ آ گیا
    صابر بھائی ، بلال بھائی اور درویش بھائی تینوں کا بہت شکریہ
    جزاک الله

    جواب دیںحذف کریں
  2. اس میں ایک مسئلہ آ رہا ہے کہ فیس بک پر استعمال کرتے ہوئے "ان بکس میسجز" میں فونٹ کا سائز تھوڑا بڑا ہونے کی وجہ سے لکھائی گڈ مڈ ہو رہی ہے اور کٹی پھٹی دکھائی دیتی ہے. اگر اس کا حل ہو سکے تو بہت اچھا ہو گا.

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت خوب بھئی۔۔۔ سوشل میڈیا پر نستعلیق طرزِ تحریر دیکھ کر لطف آگیا۔ اس مفید تحریر کا بے حد شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. یہاں سعود ابن سعید کا ذکر کرنا مناسب ہو گا۔ اس سٹائل کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. سعود ابن سعید بھائی کو بھی اللہ تعالیٰ جزائے خیر دئے،کہ انہوں نے اس خوبصورت سکرپٹ کی بنیاد رکھی۔جس کی مدد سے آج اردو سوشل میڈیا پر آسانی سے لکھی جا سکتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. عمار بھائی بلاگ پر خوش آمدید
    تشریف لانے اور پسندیدگی کا بہت شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. محمد صابر صاحب ہی کچھ کر سکتے ہیں۔انکی خدمت میں یہ مسئلہ پیش کیا جاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. فراز اکرم صاحب تشریف آوری اور پسندیدگی کا شکریہ۔واقعی سکرپٹ مزیدار ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. آپکی اس شیئرنگ سے تو انٹرنیٹ پر چار چاند لگ گئے ہیں۔
    بہت بہت شکریہ جناب

    جواب دیںحذف کریں
  10. صابر صاحب اس پوسٹ پر تشریف لایا کریں تاکہ اگر کسی کو اس سکرپٹ کے بارئے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکو حل کیا جا سکے۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. بہت خوب محترم خراسانی صاحب
    آپ کا بھی شکریہ اور محترم صابر صاحب کا بھی بے حد شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  12. السلام علیکم
    آپ سب بھائوں کا بہت بہت جزاک اللہ خیرجنہوں نے اردو لکھنے میں ہمارے لئے آسانی پیدا کی- آللہ اس کام کو آپ سب کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے آمین-

    جواب دیںحذف کریں
  13. میرے پاس تو ٹھیک ہے بلکہ تھوڑا چھوٹا ہے۔ آپ سکرین شاٹ دے سکتے ہیں کیا؟

    جواب دیںحذف کریں
  14. لگتا ہے وہ کوئی عارضی مسئلہ تھا. گوگل کروم کو ری سٹارٹ کرنے کے بعد اب ٹھیک دکھائی دے رہا ہے اور
    چھوٹا ہی ہے.
    جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  15. جزاک اللہ ۔ بہت شکریہ ۔ اپنی کوششیں جاری رکھیں

    جواب دیںحذف کریں
  16. محمد ریاض شاہدہفتہ, جنوری 05, 2013

    شکریہ درویش صاحب ۔ یہ پلگ ان بت پہلے کسی نے بنایا تھا لیکن اس کا فونٹ بہت چھوٹے سائز کا تھا ۔ لیکن یہ والا بہت مناسب ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. گوگل کروم پر زبردست کام کر رہا ہے، لیکن موزیلا فائر فوکس پر انگلش فونٹ کا سائز چھوٹا ہے، لیکن زبردست چیز ہے

    جواب دیںحذف کریں
  18. میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں، ایف بی نستعلیق میں ڈسپلے نہیں ہو رہی

    جواب دیںحذف کریں
  19. ہم م م م م م
    نا معلوم صاحب گوگل پلس میں اسکے نتایج سو فیصد ہیں ۔موزیلا کیلئے محمد صابر صاحب ہی کچھ کر سکتے ہیں
    آپ اس لنک سے یہ ایڈان انستال کرلیں اور پھر دیکھیں

    جواب دیںحذف کریں
  20. زبردست جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزا آ گیا۔ جزاک اللہ خیر

    جواب دیںحذف کریں
  21. مشکور یا درویش خراسانی بھائی۔۔۔ کام ہو گیا۔۔۔ :)

    جواب دیںحذف کریں
  22. ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺟﻨﺎﺏ

    جواب دیںحذف کریں
  23. خلیل الرّحمٰنمنگل, جنوری 08, 2013

    فیس بُک پر نعتعلیق خط میں اردو دکھانے کا شکریہ۔
    ابھی ایک قباحت بہر حال موجود ہے ۔ وہ یہ کہ میں لیپ ٹاپ پر موزِلا استعمال کرتا ہوں۔ اور سابقہ تحریر پُرانے عربی خط میں کچھ باریک ہونے کے باوجود ساخت میں کچھ بڑی اور 100 فیصد سیاہ تھی۔
    مگر آپ کے مہیا کردہ اضافی پرزہ سٹائلش سے خطِ نستعلیق تو ہاتھ آیا ہے مگر تحریر 100 فیصد سیاہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے پڑھنے میں مشکل ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  24. تحریر سیاہ ہے لیکن ہوا یہ کہ محمد صابر صاحب نے خط کے فونٹ سائز کو انتہائی باریک کیا ہے ،جس کی وجہ سے مجھے بھی توڑا مشکل لگا،لیکن پھر میں نے یہ کام کیا کہ سٹائیلش کو کھول کر سکرپٹ کو ایڈٹ کیا اور فیس بک اور گوگل والے سیکشن میں دو کام کئے۔

    پہلا کام یہ کہ کوڈ کے خانے میں سائز کو تھوڑا بڑا کیا یعنی اگر 120 تھا تو میں نے 140 کیا۔
    اس سے یہ ہوا کہ فیس بک اور گوگل پلس میں سائز بڑا ہوا۔

    دوسرا کام یہ کیا کہ اسی کوڈ والے خانے کے نیچھے جو لکھا ہے کہ یو ار ایل اوپن( یا اسطرح کا کچھ) ،تو میں نے وہاں سے صرف گوگل ۔کام کو مٹا کر گوگل پلس ڈاٹ کام کر لیا ،اس سے یہ ہوا کہ گوگل پلس تو نستعلیق فونٹ میں رہا لیکن گوگل سرچ اور جی میل اپنی اصلی حالت پر رہ گئے،زیادہ اردو لکھائی اور لمبے اردو جملے ہم گوگل پلس یا فیس بک میں ہی لکھتے ہیں ،نا کہ جی میل میں یا گوگل سرچ میں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  25. میں تو جب بھی اسٹائلش کا ربط کھولتا ہوں تو نہ ڈاؤنلوڈ کا بٹن ہوتا ہے اور نہ انسٹال کا؟
    اور موزیلا میں انسٹال کیا تھا لیکن وہاں تو کچھ بھی نہیں ہوا؟

    جواب دیںحذف کریں
  26. عثمان صاحب بلاگ پر خوش آمدید
    گوگل کروم میں سٹائیلش کو ڈاونلوڈ نہیں کیا جاتا بلکہ وہاں بٹن ہوتا ہے ،
    add to crome
    بس اس پر کلک کرنا ہے۔

    موزیلا میں بھی پہلے اسکا اپنا سٹائیلش ایڈ کرلیں ،اسکے بعد یہ سکرپٹ۔

    جواب دیںحذف کریں
  27. ہمیں خوشی ہوٰی کہ ہم اردو لکھ سکتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  28. جزاک اللہ بہت عمدہ کوشش ہے، لیکن اگر کسی کے پاس یہ نستعلیق اردو انسٹال نہ ہو تو کیا وہ بھی یہ اردو ٹیکسٹ آسانی نستعلیق اردوسٹائل سے پڑھ سکے گا؟

    جواب دیںحذف کریں
  29. جناب والا بلاگ پر خوش آمدید

    اگر آپ اسی کالم میں بتائے گئے پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرلیں تو اسکے ساتھ ہی نستعلیق فونٹ خود ہی انسٹال ہو جاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  30. شاہد محمود صاحب بلاگ پر خوش آمدید
    پسندیدگی کا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  31. بہت خوب جناب لیکن میں comitbird استعمال کرتا ہپوں اس پر انسٹال نہیں ہورہا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  32. حسیب نذیر گِلہفتہ, مارچ 02, 2013

    جزاک اللہ ۔بہت عمدہ سکرپٹ ہے
    لیکن اگر ویب سائٹس میں ڈان اردو کا بھی اضافہ فرما دیں تو مہربانی ہوگی

    جواب دیںحذف کریں
  33. حسیب نذیر گِلہفتہ, مارچ 02, 2013

    سکرپٹ میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد اب میں ڈان اردو کو بھی نستعلیق میں پڑھ سکتا ہوں
    جزاک اللہ بہت شکریہ محمد صابر و درویش خراسانی صاحب

    جواب دیںحذف کریں
  34. حسیب صاحب بلاگ پر خوش آمدید ،
    محمد صابر صاحب کے سامنے آپکی یہ خواہش بھی رکھ دیتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  35. حسیب نذیر گِلہفتہ, مارچ 02, 2013

    جی اب میرا یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے۔چھوٹی سی جگاڑ لگائی اور اب ڈان اردو کی ویب سائٹ بھی نستعلیق میں دکھائی دے رہی ہے

    جواب دیںحذف کریں

  36. بہت ہی اعلی اور کارآمد اسکرپٹ ماشااللہ اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ اس سلسلے میں جن جن لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا ان سب کو اس کا اجر عطا فرمائیں انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں
  37. گوگل پلس پر نستعلیق فونٹ ظاہر نہیں ہو رہا، میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں۔۔۔ مدد کیجئے

    جواب دیںحذف کریں
  38. دوبارہ کوشش کیجئے۔ ابھی تک کسی سے یہ شکایت نہیں سُنی۔

    جواب دیںحذف کریں
  39. کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا ہے آپ کا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ خیر

    جواب دیںحذف کریں
  40. bohat behtreen. side or umda bhe... first time mai ne word press mai urdu blog site daikhi hai... kia kuch khas krna para aap ko es k leya........

    جواب دیںحذف کریں
  41. عاطف صاحب:
    بلاگ پر خوش آمدید۔اسکے لئے کچھ بھی خاس کرنا نہیں پڑا۔بس سیدھا سادا اردو میں لکھا اور یہاں پوسٹ کر دیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  42. میں بھی فیس بک کی زخم خوردہ ہوں یہودی کمبخت آئے دن میری آئی ڈی اور پیجز بلاک کردیتے ہیں
    کوئی اس سے بہتر بتائیے درویش بھیا

    جواب دیںحذف کریں
  43. لطافت نعیم صاحب بلاگ پر خوش آمدید
    فی الحال تو میں گوگل پلس استعمال کر رہا ہوں ،جو کسی حد تک اچھا ہے ۔اگرچہ فیس بک کی طرح کا ہجوم تو نہیں لیکن بہرحال اچھا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  44. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ کافی عمدہ اور بہترین کوشش ہے۔ لیکن ایک پریشانی کے باعث میں اسے استعمال نہیں کر سکوں گا۔ دراصل فیس بک میں بہت سے احباب عربی لکھتے ہیں، اور عربی کو نستعلیق میں پڑھنے میں مجھے کافی دشواری ہوتی ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ شاید یہ محال ہو کہ کوئی پلگ ان عربی اور اردو میں خود فرق کرسکے۔ اور عربی تحریروں عربی رسم الخط میں دکھائے اور اردو کو نستعلیق میں۔
    واللہ اعلم
    اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  45. بہت کار آمدٗ سادہ اور بہتریں سکرپٹ ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو اور دیگر رفقاء کو جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ٗ جزائے خیر دے۔(آمین)
    ویسے میں نے آپ کی اجازت کے بغیر مفاد عامہ کی غرض سےاسے فیس بک پر شیئر کر دیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محمد یونس صاحب بلاگ پر خوش آمدید :)
      تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ
      حضرت ہماری طرف سے اجازت ہی اجازت ہے۔یہ یہاں شائع ہی اسلئے کیا ہے کہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔تمام احباب اسکو شئیر کرسکتے ہیں۔

      حذف کریں
  46. بہت خوب، میں نے انسٹال کرلیا فائر فاکس براؤزر میں بہت مزہ آرہا ہے اب چیٹنگ کا۔ اُردو کی خدمات کے لئے جہاں دوسرے بہت سارے بڑے بڑے نام ہیں اُن میں آپ کا نام بھی شامل ہوگا۔ اُردو کا انٹرنیٹ پر ترویج و اشاعت میں آپ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  47. مگر جناب یہ انسٹالیشن کرنے کے بعد میں نے جو پشتو کی بورڈ انسٹال کیا تھا وہ اب ٹھیک کام نہیں کررہا ہے، جبکہ اس سے پہلے ٹھیک تھا۔ پشتو ٹائپ کرتے ہوئے الفاظ ادھر اُدھر ہو رہے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. نعیم اللہ خان صاحب
      پسندیدگی کا شکریہ ۔
      اگر آپ عربی یا پشتو کی بورڈ بھی استعمال کر رہے ہیں،تو شائد آپ کیلئے یہ سکرپٹ کچھ مناسب نہ ہو۔

      حذف کریں
  48. محترم منصور مکرم صاحب السلام و علیکم،
    اللہ خوش رکھے آپ کو اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔آمین
    میرے محترم نوید عبدل باقیؔ صاحب نے آپ کی "بیاضِ منصور" کو فیس بک پر شئیر کر کے مجھ پر اور مجھ جیسے اردو بولنے والے میرے احباب پر بڑا احسان کیا ہے۔
    خاص طور پر محمد صابر صاحب اور محمد بلال صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، اللہ ان دونوں حضرات کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ اور اسی طرح اردو کی خدمت بجالاتے رہیں۔ کہ اردو کی خدمت خاص طور پر فی زمانہ پاکستان کی خدمت ہے۔ انٹرنیٹ پر اردو کی خدمات کے حوالے سے یقیناً آپ کی کاوش کو یاد رکھا جائے گا۔انشاءاللہ
    میری طرف سے ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ، بلکہ جزاک اللہ الخیر۔
    والسلام۔ خوشہ چینِ اردو۔ سید شہیرؔ Email :s.a.shah eer@facebook.com

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم قاری صاحب
      بلاگ پر خوش آمدید :)
      تحریر آپکو پسند آئی اور آپ سوشل میڈیا پر نستعلیق اردو میں لکھنے پڑھنے کے قابل ہوئے،بس ہمیں ثمرہ مل گیا۔
      اللہ تعالیٰ آپکو بھی جزائے خیر دئے کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
      آپکے وساطت سے محترم نوید عبدل باقی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے بلاگ کا لنک شئیر کرکے اردو کی خدمت میں ہمارا ہاتھ بٹایا۔ (h)
      اللہ تعالیٰ انکو بھی جزائے خیر دئے۔ :)

      امید ہے آپ حضرات اسی طرح بلاگ پر تشریف لاکر ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔شکریہ :)

      حذف کریں
  49. میرے بلاگ حرفِ آرزو پر آپ کے تبصرے کے بعد آپ کے بلاگ پر آمد اور آپ کی تحریر پڑھنے کے بعد مجھے اپنی تحریر آپ کی تحریر کے مقابلے میں سورج کے سامنے چراغ کی مانند لگی بہر حال آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرے بلاگ کو بھی تبصرے کے قابل جانا

    جواب دیںحذف کریں
  50. ماشااللہ اللہ تعالی آپ جیسے لوگوں کو سلامت رکھے جو اپنی زبان اردو کو زندہ رکھے ہوئے ہیں یہ کام تو حکومت کا ہے مگر وہ تو اس زبان کی دشمن ہوگی ہےاور اس کو ختم کرنا چاہتی ہےاللہ تعالی آپ جیسے لوگوں کو سلامت رکھے آمین

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. عبد الحق انصاری صاحب بلاگ پر تشریف آوری کا شکریہ :)
      اسی طرھ تشریف لاتے رہیں اور حوصلہ افزائی فرماتے رہیں۔

      حذف کریں
  51. سلام و علیکم کئی سالوں سے میرے کمپیوٹر پر نستعلیق فونٹ میں لکھائی چل رہی تھی اچانک دو تین ہفتوں سے نستعلیق کے بجائے کسی اور فونٹ میں لکھنا شروع ہو گیا ہے ۔ بہت کوشش اور ۤپ کی تمام ہدایات پر عمل کرنے باوجود ناکام ہوں۔ برائے کرم میرے اس مسئلے حل بتائیں۔
    مخلص
    فریاد ۤزر انڈیا

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1