تازہ ترین
کام جاری ہے...
پیر، 10 دسمبر، 2012

Yahoo رے Yahoo

پیر, دسمبر 10, 2012
اردو زبان میں ایک ضرب المثل ہے کہ

اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کُل سیدھی۔اونٹ کو صحرا کا جہازبھی کہا جاتا ہے۔کیونکہ اونٹ ہی وہ واحد جانور  ہے جو کہ انسان صحرا میں باربرداری کیلئے استعمال کرتا ہے۔

بالکل ایسے ہی برقی خط کی رفتار بھی کسی جہاز سے کم نہیں ہوتی بلکہ جہاز تو کیا  راکٹ تک اسکا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ بس چند ہی لمحوں کی بات ہوتی ہے


اور برقی خط مل جاتا ہے۔


یاہو میل  والے تو اپنے سروس کے اشتھار میں بھی برقی خط کو جہاز کے روپ میں پیش کرتے ہیں۔

اب آتے ہیں موضوع کی طرف تو جناب من عرصہ قبل اپنی بعض ضروریات کے سبب  یاہو میل میں ایک دو  برقی خط کے پتے بنائے تھے اپنے نام کے، اور انکو گاہے بگاہے استعمال بھی کیا کرتا تھا۔ جن میں سے ایک برقی پتہ تو عام طور پر بلاگستان میں کمنٹس کیلئے استعمال کرتا ہوں۔

لیکن ایک دو ہفتوں سے ایک عجیب سی حالت محسوس کر رہا تھا  کہ جب بھی  بر قی خط پڑھنے کیلئے اپنا اکاونٹ کھولتا تھا ، تو  اکاونٹ تو کُھل جاتا تھا لیکن خط نہیں پڑھا جاتا،بلکہ پڑھنا تو  کیا خط کھلنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ یہ مسئلہ تقریبا  ایک دو ہفتے تک تھا ۔لیکن پھر خود ہی یہ مسئلہ حل ہوگیا۔

لیکن ابھی ایک دو دن قبل  اردو محفل پر ایک کرشماتی پودئے سوہانجنا یا مورنگا کے بارئے میں جان کر جب مزید معلومات کیلئے اسکے فیس بک گروپ میں شامل ہونے  کیلئے نا چاہتے ہوئے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ کو کھولنے کی کوشش کی تو   ایرر کا  سامنا کرنا پڑا۔ دوبارہ کوشش کی تو  فیس بک نے مزید معلومات کے اندراج کا  پیغام دیا،اب ظاہر ہے کہ جو اکاونٹ  2010 میں بنا ہو تو اسکے مزید معلومات کب کے ذہن سے مٹ چکے تھے، اسلئے اضافی معلومات کیلئے اپنے  یاہومیل  اکاونٹ کی طرف رجوع کرنے کا ارادہ کیا۔

اب جب میں  نے چاہا کہ اپنے یاہو کے اکاونٹ سے فیس بک کے معلومات حاصل کرلوں تو  وہاں بھی ایک عدد ایرر کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید حیرانی  بھی ہوئی کہ یا اللہ یہ کیا ماجرا ہو گیا ہےکہ نہ تو  فیس بک اکاؤنٹ کھل رہا ہے اور نا ہی  یاہو میل کے اکاونٹ۔

ایک دو بار مزید کوشش کی لیکن وہی ایرر صاحب سامنے سے اپنی شکل دِکھا دیتے۔

اسکے بعد جب جی میل کے اکاونٹ چیک کئے  تو  گوگل والوں نے مطلع کردیا کہ کسی نے نامعلوم جگہ سے آپکے اکاونٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی ہے ،جسکو گوگل والوں نے روک دیا تھا۔

گوگل نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کوشش آپکی تو نہیں تھی،لیکن جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے  جوابا   پیغام دیا کہ یہ شائد کوئی ہیکر صاحب تھے ،جسکی اکاونٹ اغوا کی کوشش گوگل نے ناکام بنا دی۔

اب سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کسی وائرس کی کارستانی ہے  یا واقعی کسی ہیکر صاحب کو ہمارئے اکاونٹ کی اغوا کی  ضرورت پڑی تھی ۔

سمجھ میں نہیں آرہا کہ یاہو میل  کے اکاونٹ نیز فیس بک کے اکاونٹ کو کس طرح واپس بحال کیا جائے ۔

فیس بک اکاونٹ کھولنے  کی کوشش پر ایرر  کچھ یوں آتا ہے

Your account is temporarily locked.

We don't recognize the device you're using.

اسی طرح یاہو میل اکاونٹ کھولنے پر  ایرر کچھ یوں تشریف فرما ہوتا ہے۔

You are logging in from a device we don't recognize

اب اکاونٹ سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ڈر اس بات کا بھی ہے کہ کوئی میرئے اکاؤنٹس کا غلط استعمال نہ کرلے۔یا ایسا نہ ہو کہ کسی یار دوست کو نقصان پہنچ جائے یا اسکے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی کی جائے۔


نوٹ: اس پوسٹ کے لکھنے کے ایک ماہ بعد میرے یاہو میل اکاونٹس درست کام کرنے لگے،اور یاہو نے معذرت کردی کی انکے سسٹم میں کوئی تکنیکی مسئلہ پیش آیا تھا۔

11 تبصرے:

  1. حضرت کچھ حل ملا یا نہیں
    ہم بھی پھنس گے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. مصطفیٰ صاحب ابھی تک کوئی حل نہیں ملا۔بلکہ وہ تمام برقی خطوط کے پتے ناکارہ ہوگئے۔اور ساتھ میں فیس بک کے آئی ڈیز بھی۔

    ہاں البتہ ایک دوسرا کام یہ کیا ہے کہ باقی برقی خطوط کے پتوں کو از سرنو مدون کیا ہے ،نیز انکی سیکورٹی بھی مضبوط کردی ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. سر جی اسلام وعلیکم!!!!!

    آپ اپنے کپمیوٹر کو بھی اچھی طرح چیک کریں، ایسا تو نہیں کہیں کوئی وائریس یا سپائی وئر آپ کے سسٹم میں ہو اور جب آپ لاگ ان کرتے ہوں تو وہ ساتھ ہی ویب سائٹ پر اٹیک کرتا ہو ھیک کرنے کو.

    ویسے یہ میرا صرف ایک آئیڈیا ہے، آپ اپنا سسٹم ضرور چیک کریں، کچھ ہیکرز نے ایسی وائرس فائلز بنائی ہوتی ہیں جو آپ کے سسٹم میں داخل ہو کر ایسی بے ہودہ حرکتیں کرتی ہیں.

    یاہو میں یقینی طور پر کچھ وائرس پرابلم ہے، میں خود ایک بار بھگت چکا ہوں، آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا اور آپ کے یاہو سے سب دوستوں کو ای میلز جا رہے ہوتے ہیں جو ایک لنک سب کو بھیجتے ہیں اور جیسے ہی آپ کا کوئی دوست اس لنک پر کلک کرتا ہے وہ بھی اس منحوس وائرس کا شکار ہو جاتا ہے.

    کم علمی کی وجہ سے اتنی ہی معلومات ہیں، لیکن کوشش کرتے ہیں کسی نا کسی سے پوچھیں جس کو علم ہو جیسے ہی کچھ معلوم ہوا آپ کو فوری بتا دوں گا، انشاء اللہ

    اللہ آپ کو اس مشکل سے نکالے، آمین.......

    جواب دیںحذف کریں
  4. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    رانا صاحب
    آپ نے ایک اہم نکتے کی طرف مجھے متوجہ کیا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ اس طرف میرا ذہن ہی نہیں گیا تھا۔
    کیا وائرس کا صرف اینٹی وائرس چلانے سے ہی پتہ چل جائے گا یا اسکے ساتھ باقاعدہ کُشتی کرنی پڑے گی؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. سر ویسے تو عام طور پر اچھے اینٹی وائرس جو کہ اپ ڈیٹ ہوئے ہوں ایسے وائرس کو ریموو کر دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ممکن ہے کہ ہیکر نے یا وائرس نے آپ کی سسٹم فائلوں کو پکڑ رکھا ہو یا ان میں گھس کر چھپا بیٹھا ہو. لٰہذا سسٹم کو سکین کروا کر دیکھ لیں. اگر پھر بھی پرابل نا ٹھیک ہو تو پھر سارا ڈیٹا ڈی یا دوسری ڈرائیو پر منتقل کریں. سی ڈرائیو کو فارمیٹ کر کے ونڈوز کوانسٹال کریں ، اس کے بعد اچھا والا اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپ ڈیٹ کر کے چلا دیں. جب تک یہ سب کچھ نا کریں تب تک کسی بھی دوسری ڈرائیو مثلا ڈی یا ای کو اوپن کا کریں، کیوں کہ ایسا کرنے سے ممکن ہے اگر وائرس ان ڈرائیو پر ہوگا تو دوبارہ ایکٹیو ہو جائے گا.

    میری معلومات یہی تک محدود ہیں،اللہ کرئے سب ٹھیک ہو جائے،


    دوسرے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی ہمارے بھائی کی مدد کریں. ماشاء اللہ کافی با علم لوگ بھی موجود ہیں.


    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  6. رانا صاحب
    آپکے خلوص اور مہربانی کا دل سے شکر گزار ہوں، کہ آپ نے اس مسئلے میں میری رہنمائی کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    میں نے سی ڈرائیو کو مکمل سکین کیا ہے ، avastاینٹی وایرس سے جو کہ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے لمحہ بہ لمحہ۔
    لیکن کچھ پکڑ میں نہیں آیا۔

    پھر میں نے گوگل پر اس مسئلے کو تلاش کیا تو میری طرح بہت سے لوگ اس مسئلے کا شکار بنے رہے۔ اور انہوں نے باقاعدہ یاہو کو مطلع بھی کیا ہے، اور ایک بات جو کہ مشترک دکھائی دی وہ یہ کہ سب کے اکاونٹ 2009 سے لیکر 2010 تک کے بنے تھے ،میرئے اکاونٹ بھی اسی عرصہ میں بنے تھے۔

    شکایات کے باوجود یاہو کی طرف سے تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

    ساجد بھائی (اردو محفل والے) نے بتایا کہ اسکے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوا تھا اور آخر کار وہ اس برقی پتے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    تو اسکا مطلب شائد یہی ہے کہ وہ برقی پتے ہاتھ سے گئے۔

    میرئے خیال میں شائد یہ یاہو میل کے سستم کا کوئی مسئلہ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. سر یاہو میل میں اک پرابلم تو اکثر دیکھنے میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے پتا بھی نہیں اور میرے یاہو آئی ڈی سے میری ایڈریس بک کے لوگوں کو ایی میل جاتی ہے جس میں کسی نا کسی ویب سائٹ کا لنک ہوتا ہے، اب ای میل ریسیو کرنے والا اعتماد سے لنک پر کلک کرتا ہے اور پھر وہ بھی بیچارے اس وائرس سے متاثر ہو جاتا ہے، کافی عرصہ ہوا یاہو اس پرابلم کو ٹھیک نہیں کر سکا.

    میرا تو خیال ہے دفع کریں اس کو، میں تو اب یوز ہی نہیں کرتا، اس سے بہتر ہے کہ جی میل یا پھر مائکروسوفٹ آوٹ لک (آن لائن) یوز کریں.

    شکریہ.

    جواب دیںحذف کریں
  8. رانا صاحب دراصل ہر ایک سسٹم میں کچھ مسئلے ہوتے ہیں۔ ہاٹ میل تھا لیکن اس نے مسنجر بند کر دیا۔جی میل ہے لیکن پاکستان میں اسکا کوئی پتہ نہیں چلتا،کیونکہ گوگل آئے روز قابل اعتراض حرکتیں کرتی رہتی ہے ،رہا ایک یاہو ،تو اسمں وایرس کا مسئلہ ہوتا ہے لیکن اسکا مسنجر فعال ہے،اور شائد سکائیپ کے بعد سب سے فعال مسنجر یاہو کا ہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. ایسی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے جی۔میل کو بلاشبہ ان سب سے کہیں بہتر کہا جاسکتا ہے، اپنی سہولیات اور معیار کے حوالے سے۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. پ تمام صاحبان متوجہ ہوں ایسا اکثر اس وقت ہوتا ہے جب آپ ھاٹ سپاٹ شیلڈ یا اس جیسا کوئی بھی وی پی این سافٹ وئیر استعمال کر کے یو ٹیوب وغیرہ کھولتے ہیں۔ اور اس سافٹ وئیر چونکہ آپکی لوکیشن بدل جاتی ہے تو گوگل یا یاہو میل سرور آپکو لاگ ان ہونے سے روک دیتا ہےکیونکہ آپکا میل اکاو نٹ تو پاکستان کا ہوتاہے لیکن وی پی این سافٹ وئیریا ھاٹ سپاٹ شیلڈکی وجہ سے وہ امریکہ یا یورپ کی لیکیشن داے رھا ہوتا ہے۔ اس لئے ان سافٹ وئیر کو چلا کر اپنا کوئی بھی میل اکاو نٹ اوپن نہ کریں۔ نہیں تو یہی کچھ ہوگا جوآپ سب کے ساتھ ہواہے۔

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1