تازہ ترین
کام جاری ہے...
بدھ، 23 نومبر، 2011

کتاب : بر مودہ تکون اور دجال

بدھ, نومبر 23, 2011

۔

مولانا عاصم عمر صاحب ایک زیرک اور وطن دوست عالم دین ہیں۔ دشمنان اسلام و پاکستان پر گہری نظر  رکھنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔

اور پھر وقتافوقتا  اس خدشہ کا تحریر و تقریر کے ذریعے اظہار کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ لوگ اس خطرے سے اگاہ ہوجائیں۔

چنانچہ اس سلسلے میں انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ جن میں سے ایک   کتاب   (برمودہ تکون اور دجال ) بھی ہے۔

 میں نے جب یہ کتاب دیکھی تو اسکو کھول کر پڑھنے لگا۔یقین جانئے کہ جب تک اس  کو مکمل ختم نہیں کیا ،دل کو قرار نہیں مل رہا تھا۔

 کتاب ہی ایسی تھی کہ اسکو بغیر پڑھے دل  کو قرار نہیں آرہا تھا۔

کتاب کیا ہے بس عجیب معلومات کا خزانہ ہے اور  دشمن اسلام دجال   کی آمد اور اور انکے استقبال کیلئے  ہونے والی  صلیبی اور صہیونی تیاریوں  کا ذکر ہے۔

 مشہور زمانہ عجوبہ   یعنی اڑان  طشتریاں  (UFO’s) کے بارے میں عجیب انکشافات اس کتاب کا خاصہ ہے۔

اورمشہور زمانہ عجوبہ  ( برمودہ تکون )  پر سائنس اور احادیث کی رو سے اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور مولانا صاحب نے ایسے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ،کہ دجال کیا کیا نہیں کرسکتا۔

ظاہر ہے کہ دجال ایسا خطرناک دشمن ہے کہ خود اپنے زمانے میں بھی حضور صل اللہ علیہ و علی اٰلہ و صحبہ و سلم  اپنے صحابہ کرام  رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو اس سے ڈراتے تھے ۔

 اور ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جو آدمی جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھے گا تو  دجال اور اسکے بد اثرات سے محفوظ رہے گا۔

 مذکورہ کتاب واقعی پڑھنے کے لائق ہے تاکہ ہر مسلمان  دجالی فتنے اور اسکے تیاریوں پر مبنی سنسنی خیز انکشافات سے  خبردار رہ  سکے۔

 کتاب مفت ڈاونلوڈ کرنے کیلئے یہ لنک کاپی پیسٹ  کریں


http://www.4shared.com/file/185900977/bbb8e962/Bermuda_Tikon_Aur_Dajjal.html


0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1