ہوا کچھ یوں کہ دبئی میں ایک ہی خاندان کے لوگ مزدوری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ فارغ اوقات میں ہر وقت انکی آپس میں اسلامی اختلافات کے بارے میں بحث رہتی تھی۔
کوئی رشتہ دار اہل حدیث تھا تو کوئی بریلوی ، کوئی نماز میں رفع یدین کرتا تھا تو کوئی اسکو نہیں کرتا تھا، محفل میلاد ، زیارات پر چراغاں ، گیارویں شریف، وغیرہ کے موضوعات پر خوب بحثیں ہوتی تھیں۔
کوئی مولانا نورانی مرحوم کا پیروکا رتھا تو کوئی مودودی صاحب کا
الغرض فارغ وقت میں خوب ایک دوسرے پر طعن و تشنیع ہوتی تھی اور ہر کوئی اپنے مسلک کو صحیح کہتا تھا۔
ان میں سے ایک آدمی محمد کریم بھی تھا جو کسی خاص پارٹی کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا تھا ،اور یہی محمد کریم کو اکثر ثالث مقرر کیا جاتا تھا۔
پھر آیک دن ان سب رشتہ داروں نے یہ مشورہ کیا کہ کسی ایسے عالم دین سے رہنمائی کرنے کا کہتے ہیں جو کہ سب کے مرضی کے مطابق ہو،
چنانچہ انہوں نے کراچی کے علمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا یوسف لدھیانوی کا نام پسند اور ان سے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے انہوں نے دبئی سے خط لکھا ،اور اس خط میں انہو ں نے کئی سوالات کئے جو کہ کتاب میں ہی ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔جس کے جواب میں مولانا صاحب نے انکو تفصیلی خط لکھا۔
یہ جواب اس کتاب (اختلاف امت اور صراط مستقیم ) کا جزو اول ہے۔
اب آتے ہیں اس کتاب کے جزو ثانی کی طرف۔
یہ بھی ایک خط کا جواب ہے جو کہ ابوظبی میں مقیم سید زاہد علی صاحب نے لکھا ہے اور اسمیں بھی اختلافی باتیں مثلا قرآن اور احادیث میں تطبیق ، نیز قوی اور ضعیف احادیث کی وضاحت ،عورت اور مرد کی نمازوں میں فرق اور امین بالجہر وغیرہ جیسے مسائل کے بارے میں رہنمائی کا پوچھا گیا ہے۔
اور اس خط کا جواب بھی مولانا یوسف لدھیانوی شہید نے دیا ہے ، اور یہ جواب اس کتاب کا جزو ثانی کہلاتا ہے۔
یہ کتاب آج کل کے اختلافی فضاء میں زبردست رہنمائی کرتا ہے اور بالکل قرآن و سنت کی روشنی میں بندہ کی ایسی رہنمائی کرتا ہے کہ بفضل خدا پھر کسی غلط جگہ اٹکنے سے بچا رہتا ہے۔اور بندہ کو یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ آج کل کے اس فرقہ وارانہ دور میں کون سا فرقہ صحیح کتاب اللہ اور سنت رسول صل اللہ علیہ و علی اٰلہ و صحبہ و سلم کی پیروی کرتا ہے۔
جو شخص بھی ان فرقہ وارانہ اور مذہبی اختلافات سے ہٹ کر قرآن وسنت کی روشنی میں زندگی گذارنا چاہتا ہو، تو وہ شخص لازمی طور پر اس کتاب کا ایک بار مطالعہ کرئے۔ان شاء اللہ راہ سنت اور راہ ہدایت پائے گا۔
بہتر تو یہ ہے کہ آدمی اس کتاب کو کسی بھی دینی کتب خانے سے اپنے لئے ھدیہ کرے اور آرام سے پڑھے۔ لیکن اگر کوئی اس کتاب کی سافٹ کاپی چاہتا ہے تو درج ذیل لنک کو کاپی پیسٹ کرکے مفت ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔
ASSALAM-o-ALIKUM
جواب دیںحذف کریںFriend really great sharings. people can also find the books of great scholor of today "Shaykh Maulana Hakeem Muhammad Akhtar Saheb (Daamat Barakaatuhum from www.khanqah.org
The downloading link for the above book is corrected, now just click on the above link and download for free.thanks
جواب دیںحذف کریں[...] کتاب : اختلاف امت اور صراط مستقیم [...]
جواب دیںحذف کریںاس کتاب صرات مسطقیم نے . . . . . . . پر قیامت تک
جواب دیںحذف کریںعمر عدیم صاحب بلاگ پر خوش آمدید اور تشریف لانے کا شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںآپ کے تبصرے کے بعض اجزاء حذف کئے گئے ہیں کیونکہ بلاگ کسی قسم کی بد اخلاقی اور تخریبی تنقید کا متحمل نہیں ہے۔
ہاں آپ مناسب طریقے سے اصولوں کے مطابق تنقید کیجئے تو آپکا تبصرہ حرف بحرف شائع کیا جائے گا۔
کوڈ حاصل کرنے کیلئے شکل پر کلک کیجئے
اشکال تبصرے میں داخل کرنے سے پہلے ایک بار سپیس ضرور دیں۔شکریہ