تازہ ترین
کام جاری ہے...
اتوار، 8 جنوری، 2012

یہ ٹیگ ٹیگ کا کھیل

اتوار, جنوری 08, 2012


پہلی بار ایک دوست بلاگر   محترم ضیاء الحسن خان صاحب نے ٹیگ کیا۔پہلے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ خدایا یہ کیا ماجرا ہے۔ظاہر ہے اب تک ہم وہ دوسراٹیگ ہی صرف جانتے تھے۔لیکن پھر اردو سیارہ کی مدد سے اکثر اردو بلاگرز کے بلاگ پڑھے تو پتہ چلا کہ یہ بھی بلاگستان  کا ایک کھیل ہے۔

چلو اچھا ہوا ،اس بہانے  کچھ ماضی مستقبل کی باتیں ہوجاتی ہیں۔تو لیجئے سولات کے جوابات


2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟

ایک  چھوٹا سا پروگرام شروع کیا ہے دنیا کمانے کیلئے۔۔کوشش کرتا ہوں کہ اسکو کامیاب بناوں۔

2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟

کسی خاص واقعے کا تو نہیں ، ہاں  ایک سرکاری محکمے کے ایک اعلان کا انتظار ہے۔

2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟

سوچا کہ ابو  کے جیب خرچ  کے سبب کب تک مفت خورئے بنے رہیں گے۔اسلئےکچھ کمانے کیلئے  بازاری زندگی میں قدم رکھا ہے۔فی الحال تو  پھسلنے سے بچے ہوئے ہیں ۔

2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟

ہر وقت لوگوں کو کہتا پھرتا تھا کہ بچے کی پیدائش پر ممکن حد تک اپریشن سے بچو ،لیکن خود اس  مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟

اللہ تعالیٰ نے ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا۔

سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟

بس نارمل

کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟

یہی  کہ  دنیای معاملات اور دینی معاملات میں دھوکہ دہی سے کیسے بچا جائے۔


میرے خیال میں اردو بلاگستان میں شائد ہی کوئی رہ گیا ہے گو کہ ٹیگا نہیں گیا ہو۔

لیکن اس جلوس میں محترم محمد سلیم صاحب  کہیں نظر نہیں آئے ۔نیز ہندوستان کے محترم نور محمد صاحب کے بارئے میں بھی جاننے کا شوق ہے تو  میں ان دونوں کو ہی ٹیگ کرتا ہوں۔ساتھ ہی محترمہ تحریم صاحبہ کو بھی ٹیگ کرکے توڑی سی تکلیف دیتا ہوں۔بلا امتیاز صاحب کو بھی اگر ٹیگا جائے تو مناسب ہوگا۔

7 تبصرے:

  1. پانچواے جواب نے تو دل خوش کر دیا۔۔۔۔

    شکریہ خراسانی صاحب۔۔ کہ آپ نے ناچیز کو ٹیگنے کے لائق سمجھا۔۔۔ مگر چونکہ میرے لئے یہ ایک نیا تجربہ ہے تو کیا آپ یہ بتا دیں گہ ۔۔۔

    اگر ہم کو کسی کو ٹیگ کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے۔
    کسی کو ٹیگنے کے بعد Aاسے پتہ کیسے چلے گا کہ اسے ٹیگا گیا ہے ؟؟؟؟ کیا اس کے بلاگ پر کوئی میسیج آتا ہے؟؟؟

    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہی تو مجھے ٹیگا اور مجھے پتہ بھی نہیں
    آبھی ابھی معلوم ہوا ہے
    کل جواب دوں گی کہ جانا ہے اب تو

    ایک میل تو کرنا ہی چاہیئے 8جنوری سے21ہوگئی
    پر کسی نے مطلع ہی نہ کیا
    اب مجھے شرم آرہی ہے اتنا دیر۔۔۔۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. [...] بلاگ پر جانے کا اتفاق ہوا۔محترم نے مجھے ایک تحریر ٹیگ ٹیگ کا کھیل  میں مجھے بھی شامل کیا ۔جس  کی رو سے میں بھی ان کے مطلوبہ [...]

    جواب دیںحذف کریں
  4. بات تو اپکی درست لیکن کیا کریں ،بلاگستان کا رواج ہی ایسا کہ کہ جسکو ٹیگا جائے ،اسکو ای میل نہیں کی جاتی۔جس دوست نے مجھے ٹیگا تھا انہوں نے بھی مجھے میل نہیں کی تھی ۔بس وہ تو اچھا ہوا کہ میں اسکے بلاگ پر چلا گیا تو اپنا نام لکھا ہوا پایا۔
    باقی کونسی ایسی ذمہ داری ہے جوابات دینے کی۔
    موقع ملا تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بھی ٹھیک ہی ہے ۔ہی ہی

    جواب دیںحذف کریں
  5. پیارے خراسانی صاحب، السلام علیکم
    معذرت خواہ ہوں کہ کچھ عرصہ اس ماحول سے دور رہا، یہ آپ کی محبت کہ آپ نے مجھے یاد رکھا، اب واپس آگیا ہوں تو آپ سے ملاقات رہے گی۔ آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. محترم حاجی صاحب
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

    جناب والا معذرت کیسی ۔مجھے معلوم تھا کہ آپ مصروف ہیں ،بس یاد کرنے کی خاطر آپ کو بھی ٹیگا۔

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1