تازہ ترین
کام جاری ہے...
پیر، 29 اپریل، 2013

ژالہ باری کا منظر

پیر, اپریل 29, 2013
پشاور میں چند دن قبل شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس کے سبب موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہمارئے علاقے میں جو ژالہ باری ہوئی تو وہ بھی زیادہ تھی لیکن ہم سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر جو ژالہ باری ہوئی تو نا ممکن حد تک زیادہ ہوئی،لوگ تماشہ دیکھنے گئے تھے،کہ سڑکوں پر اولے پڑئے ہوئے تھے۔ ایک مسجد کی سٹیل چادروں والی چھت ژالہ باری کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہوگئی۔ اسی طرح ایک یونیورسٹی کے پارکنگ میں لگے شیٹس بھی اولوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکتے ہوئے زمین پر آگرئے۔

ژالہ باری کے دوران ایک بڑا مسئلہ گاڑی کو بچانا ہے، کیونکہ میں نے چند ایک گاڑیاں دیکھی ہیں کہ جن کی باڈی ژالہ باری کے سبب خراب ہوگئیں ہیں
اور گاڑی کی باڈی ہموار نہیں رہتی بلکہ اس پر چھوٹے چھوٹے گڑئے سے بن جاتے ہیں،جو کہ بد نما نظر آتے ہیں۔اسلئے ژالہ باری کے شروع ہوتے ہی اگر آپ گاڑی چلا رہے ہیں یا آپکی گاڑی کسی چھت یا شیٹ سے باہر کھڑی ہے تو فورا اسکو کسی گھنے درخت کے نیچے یا کسی چھت وغیرہ کے نیچےکھڑی کردیں۔اسکے علاوہ لوگ عموما  ردی رضائی یا اس کے مثل کوئی چیزسے  گاڑی کو ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ اؤلوں کے گرنے کی شدت سے گاڑی محفوظ رہے۔

میں نے ژالہ باری کی ایک ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی لیکن نا معلوم سبب سے وہ پلے نہ ہوسکی، پھر چند تصاویر   بنائے تھے گھر کی چھت پر ،ساتھ ہی ایک دوست سے چند تصاویر ملی جو ژالہ باری کی شدت دیکھنے کے شوق میں اس قریبی علاقے میں گیا جو ہم سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔پہلے کی چار تصاویر اس علاقے کے ہیں جہاں شدید ژالہ باری ہوئی۔جبکہ باقی اخری تصاویر ہمارئے گھر کی چھت پر بنائی گئی ہیں ، جو کہ ژالہ باری کے دوران ہی بنائی ہیں۔سب سے اخری تصویر برستے ژالے کی ہے۔

Photo1165

Photo1160

Photo1163 SAM_1871 SAM_1872 SAM_1873 SAM_1874 SAM_1870

5 تبصرے:

  1. السلام علیکم
    گرمی میں بارش تو رحمت ہے ہی ژالہ باری ایک اور بڑی نعمت ہے-
    یعنی باران رحمت تو سنا ہی تھا، آپ نے برفان رحمت بھی دکھا دیا

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت اعلیٰ۔۔۔۔ ژالہ باری عمر عزیز میں دو بار ہی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ لیکن بہت اچھا تجربہ تھا۔
    لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ ژالہ باری کہیں بھی ہوسکتی ہے تو برفباری ہر جگہ کیوں نہیں ہوتی؟

    جواب دیںحذف کریں

  3. واہ بہت خوبصورت منظر ہے ، بارش اور بارش کے بعد کا منظر تو ہوتا ہی حسین ہے ، اس بار تو کراچی میں بھی ژالہ باری ہوئی ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. خؤب منظر ہے، اللہ رحمت کا معاملہ فرمائے، آج بھی کہیں طوفان اور آندھی کی وجہ سے کچھ اموات ہوئی ہیں۔ اللہ کریم

    جواب دیںحذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1