جو پستی کی جانب اترتا ہوں میں
بیاں تیری تسبیح کرتا ہوں میں
تو اللہ اکبر ہی پڑھتاہوں میں
تو الحمدللہ کا رہتا ہے ورد
جو ہموار راہوں پہ چلتا ہوں میں
تعجب کی جب بھی کوئی بات ہو
تو حیرت سے تسبیح پڑھتا ہوں میں
خطاء جب بھی ہوجائے سرزد کوئی
تو استغفراللہ پڑھتا ہوں میں
تو کلمہ چہارم کا کرتا ہوں ورد
کہ بازار سے جب گذرتا ہوں میں
کسی کام کا جب بھی اغاز ہو
اسے تسمیہ ہی سے کرتا ہوں میں
مظاہر جو قدرت کے دیکھو ں اثر
تو تسبیح و تہلیل پڑھتا ہوں میں
(اثر جونپوری)
[...] میرے معمولات [...]
جواب دیںحذف کریںکاش کہ میرا بھی یہی معمول بن جائے ۔ آمین
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
سبحان اللہ۔۔۔
جواب دیںحذف کریں