تازہ ترین
کام جاری ہے...
منگل، 15 اپریل، 2014

فرحت

منگل, اپریل 15, 2014
کل توجیسے ہی میں نے گاڑی کھڑی کرنے کیلئے مین گیٹ کھولا ،تو برامدے میں کھیلتی ہوئی میری ڈھائی سالہ گڑیا (سارہ خان) میرے اچانک آمد سے شائد گھبرا گئی ،اور کمرے کی طرف فل سپیڈ دوڑ لگادی۔


اسکی اس  اچانک دوڑ پر میری ہنسی نکل گئی،لیکن پھر کیا دیکھتا ہوں کہ جیسے ہی وہ کمرے کے دروازے کے پاس پہنچی ،اور مڑ کر دیکھا تو جیسے ہی اسکی نظر مجھ پر پڑی ،تو بس دوبارہ اسی سپیڈ سے میری طرف دوڑ لگادی،اور ادھر بے اختیار پدرانہ شفقت عروج پر پہنچ کر  میری باہیں اسکے لئے کھلتے گئے،اور ایک دم سے وہ میری گود میں پہنچ گئی۔

اور پھر اسکو کلیجے کے ساتھ لگا کر اٹھا لیا۔تو ایک فرحت و تازگی میرے وجود میں دوڑ گئی۔
اسکو گاڑی میں ساتھ بٹھا کر گاڑی پارک کردی۔اور ہم اکھٹے اتر آئے۔

اسی لئے کہتے ہیں کہ بچے جنت کے پھول ہوتے ہی
جو اپنے بیٹیوں کی اچھی طرح پرورش کرے،اور انکی اچھی تربیت کرے ،اسکے لئے ہی تو جنت کے وعدے ہی


سارہ خان 4 سم والے موبائل کو لیکر اپنے باباجان کے قریب کھیل رہی ہے۔


4 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ ۔ اللہ سدا خوش رکھے ۔ بچے واقعی اللہ کی نعمت ہوتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. بچے اللہ کی خاض نعمت ہوتے ہیں ۔اللہ پاک اس پیاری سی بچی کو نیک اورنصیب والی بنائے۔ میری جانب سے بہت سارا پیار دیجئے گا گڑیا کو بھائی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کوثر بیگ بہن
      بلاگ پر خوش آمدید :)

      آمین ۔اللہ تعالیٰ اپکو بھی خوشیاں نصیب کرے۔

      حذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1