تازہ ترین
کام جاری ہے...
جمعرات، 21 فروری، 2013

بلاگستان میں کمنٹس کا مسئلہ

جمعرات, فروری 21, 2013
چند دن پہلے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئی تو باتوں کے دوران انہوں نے شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ کسی موضوع پر آپ نے ایک کالم لکھا ہوا تھا۔جس پر اس وقت میں تبصرہ (کمنٹس) کرنا چاہتا تھا۔میں نے بڑی محنت سے ایک طویل تبصرہ لکھا اور جب اسکو پوسٹ کرنے کی باری آئی تو  کبھی ای میل ایڈرس  مانگا جاتا تھا، کبھی کیا اور کبھی کیا۔

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میری وہ محنت ضائع ہوگی کیونکہ میں
تبصرہ ارسال نہ کرسکا،ظاہر ہے اس وقت جب میں ای میل ایڈرس(برقی خط کا پتہ) لکھا تھا تو جلدی کے سبب وہ غلط ہوجاتا تھا، نیز کِس کے پاس وقت ہوتا ہے کہ اتنا طویل تبصرہ بھی لکھے اور پھر ای میل وغیرہ لکھنے کیلئے  بیٹھا رہے۔


 اگرچہ اس وقت تو میں نےاسکو  جیسے تیسے حوصلہ دیا اور اسکا غصہ کافور کرنے کی کوشش کی،لیکن بعد میں جب اسکی بات پرمیں نے غور کیا تو اس کا شکوہ بجا معلوم ہوا۔

 ہم  دیکھتے ہیں کہ اردو بلاگستان میں صرف چند ہی لوگ ہیں جو کہ کبھی کسی ایک بلاگر کے کالم پرتبصرہ کرتے ہیں اورکبھی  دوسرے بلاگر کےکالم پر۔ یعنی گویا ہم سارے اپنے ہی ہیں جو کہ تبصرہ کرتے ہیں۔ بہت ہی کم میں نے دیکھا ہے کہ کسی باہر کے مہمان نےتبصرہ کیا ہو۔

ایسا بھی ہوا ہے کہ ایک کالم پر 50 یا اس سے زائد تبصرے ہونگے لیکن جب کمنٹنے والوں کو دیکھتا ہوں تو سارئے ہی اسی بلاگستان کے بندے ہوتے ہیں۔کوئی ایک بھی باہر کا نہیں ہوتا۔

اب ہم تو تبصرہ لکھنے کے عادی ہوتے ہیں نیز ہم پہلے سے ہی اپنے نام اور ای میل وغیرہ کاپی کرکے لکھ دیتے ہیں لیکن مہمان ایک تبصرے کیلئے اتنے لوازمات تو پورے نہیں کرسکتا۔جسکے سبب وہ تبصرہ کرنا  چاہتے ہوئے بھی نہیں کرپاتا۔

میرے بلاگ پر تقریبا روزانہ اوسط 50 بندے آتے ہیں لیکن شائد ہی کوئی مہمان تبصرہ کرتا ہو۔میں حیران ہوتا ہوں کہ آخر ایسا  کیوں ہے کہ اتنے  لوگ کالم پڑھنے تو آتے ہیں لیکن تبصرہ ایک بھی نہیں کرتا ؟

 لیکن جب میں تبصرہ کرنے کے شائد غیر ضروری لوازمات دیکھتا ہوں تو یقینا کبھی کبھی تبصرہ کرتے ہوئے میرا دل بھی تنگ ہوجاتا ہے۔

کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میں نے کسی کالم  پر تبصرہ لکھا لیکن وہ کبھی ایک چیز مانگتا تھا کبھی دوسرا ،جس کے سبب اسکو دوبارہ مٹا  دیتا ہوں۔

بلاگ سپاٹ والے تو آخر میں سیکورٹی کوڈ بھی مانگتے ہیں جو کہ ایک الگ مرحلہ سر کرنا ہوتا ہے۔

کئی بار اسی سیکورٹی کوڈ کے سبب  میں نےتبصرہ کو حذف کیا ہے۔

میرے خیال میں ہم نے بلاگستان میں تبصرہ کرنے کیلئے جو سیکورٹی قائم کی ہے تو لگتا ہے کہ اس کے سبب مہمان تبصرہ نگار    کچھ آسانی محسوس نہیں کرتا بلکہ اسکو تبصرہ کرنے میں خاصی دِقت محسوس ہوتی ہے۔جس سے انکی حوصلہ شکنی بھی ہوتی ہےاور وہ تبصرہ  کرنا چاہتے ہوئے بھی تنگ ہو کر بغیر تبصرہ چلا جاتا ہے۔

میرے خیال میں تو بلاگر کو تبصرہ نگار کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے ذیل کے چند کام کرنے چاہئے۔

 پہلی بات تو یہ کہ
 Name and URL
 والا آپشن سیٹ کیا جائے،بلکہ اگر کوئی بلاگر 
Anonymouse
والا آپشن بھی سیٹ کردئے تو شائد اتنی بری بات نہیں ہوگی۔

دوسری بات یہ کہ سیکورٹی کوڈ بالکل ختم کردئے،کہ یہ تبصرہ روکنے میں زبردست کردار ادا کرتا ہے۔اگر کسی کو سپیم کی شکایت ہو ،تو ورڈ پریس اور بلاگر خود ہی سپیم کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تیسری بات یہ کہ اگر بلاگر چاہے کہ میرے منظوری کے بغیر تبصرہ شائع نہ ہو، تو پھر وہ تبصروں پر موڈریشن لگا دے۔۔اس سے یہ ہوگا کہ بےہودہ اور فحش گوئی والے تبصرے بغیر بلاگر کے جانچ پڑتال کے شائع نہیں ہوسکیں گے۔

 اس سلسلے میں فی الحال  میں نے اپنے بلاگ پر تبصرہ کیلئے ای میل وغیرہ کی شرائط کو ختم کیا ہے۔ہاں جانچ پڑتال (موڈریشن) ضرور لگائی ہے۔تاکہ جانچ پڑتال کے بعد ہی تبصرہ شائع ہو سکے۔

  اگر سارئے ہی بلاگرز  تبصرہ کیلئے اپنے بلاگز پر  سےسیکورٹی ختم کردیں یا اس میں نرمی کردیں تو کیسا ہوگا۔۔۔؟؟؟؟

38 تبصرے:

  1. Another issue is no Urdu support, there is already a plugin available for urdu comments, why don't you guyz install it. You can check it at www.mypakistan.com

    جواب دیںحذف کریں
  2. اب یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔ میں جب بھی کوئی ورڈپریس بلاگ کھولتا ہوں تو مجھے کچھ بھی لکھنے کی ضرورت پیش نہیں آتی صرف کمنٹس ہی دینے ہوتے ہیں۔ آپ نے جس مسئلہ کی طرف اشارہ کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اتنا سطعی نہیں۔ اور اسکی جڑیں معاشرے کی عمومی نفسیات سے جا ملتی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. bikul sahi kaha aap nay aab daikhain urdu ka option

    جواب دیںحذف کریں
  4. Thanx alot bhai ap ne aik barey masley pe roshni dali hai ab is ka hal b jaldi nikal aye ga mere liye tu comments post krna kisi jang se kam nai hota is lye me krta hi nai aj apki ye post dekhi tu dil khush ho gaya k koi hai hmare gham ko samajhne wala thanx again

    جواب دیںحذف کریں
  5. میرے خیال میں تبصرہ کرنا آسان کر دینا چاھئے۔
    اس سے تبصرہ کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
    نئے مزید اچھا لکھنے والے لوگوں کا اضافہ بھی ممکن ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. @میراپاکستان
    بلاگ پر خوش آمدید۔آپکی بات درست ہے کہ اردو پلگ ان انسٹال کرنا چاہئے لیکن ہمارئے جیسے مفت خوروں کیلئے یہ نا ممکن ہے کیونکہ ورڈپریس پر فری بلاگگنگ میں پلگ ان انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔ظاہر ہے ہم خود مختار تو نہیں ہوتے۔

    @ڈاکٹر صاحب
    بالکل میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ جب بھی کسی ورڈپریس بلاگ پر کمنٹتا ہوں تو مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ خود میں ورڈ پریس بلاگ میں لاگ ان ہوتا ہوں۔لیکن بلاگ سپاٹ پر کافی مسئلہ ہوتا ہے۔ایک کمنٹ پوسٹ کرنے کیلئے کئی مرحلے طے کرنے پڑتے ہیں۔

    لیکن جو مہمان باہر سے آتے ہیں تو انکے لئے ہر دو جگہ مسئلہ ہوتا ہے ،ظاہر ہے ایک کمنٹ کیلئے تو وہ sign up نہیں ہو سکتے۔اسلئے وہ بھاگ جاتے ہیں۔میرے خیال میں سارئے ہی لوگ تو ایک جیسی نفسیات نہیں رکھتے ہونگے۔

    @شاہدہ بہن
    آپکی بات درست ہے کہ جملہ درمیان سے کٹ جاتا ہے۔

    ویسے ایک بات میرے ذہن میں ہے کہ جو لوگ ہمارے بلاگز پر تشریف لاتے ہیں تو وہ سنجیدہ مزاج اور تعلیم یافتہ لوگ ہوتے ہیں۔تو اگر انکے لئے اردو میں کمنٹ ممکن نہ ہو تو رومن اردو یا انگریزی میں بھی کمنٹس کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑئے گا۔

    @یاسر بھائی
    بالکل درست فرمایا آپ نے۔

    @بلال احمد:
    خوش آمدید۔ بلاگ لکھتے ہی ہم آپ جیسے دوستوں کیلئے ہیں۔لیکن میرے خیال میں ایک ذمہ داری آپ لوگوں یعنی مہمان وزیٹرز پر بھی پڑتی ہے کہ جہاں مشکل ہو تو اسکا اطہار کرنا چاہئے۔بھاگنا تو مسئلے کا حل تو نہیں ہے نا۔
    یہ تو شکر ہے کہ اس ساتھی نے دوران ملاقات بتا دیا ورنہ پتہ نہیں کتنے لوگ ایسے ہی منہ چھپا کر بھاگ گئے ہونگے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. اپ کی بات بھی درست ہے اور دوسرے بلاگروں کی آرا بھی
    لیکن میں بات کچھ زیادہ ہے
    ہٹی ہوئی کروں گا
    کہ
    تبصرہ کرنے والے کسی نئے قاری پر علم کی لاٹھ لے کر چڑہ دوڑنے
    اور تلخ جوابات سے دلبرداشتہ کردینا بھی تبصروں کی کمی کا سبب ہے
    کہ
    نہیں؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  8. ورڈپریس ڈاٹ کام کا تبصروں کا نظام مجھے پسند ہے جبکہ بلاگسپاٹ انتہائی بکواس ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. بلاگ اسپاٹ پہ تبصرہ کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے مگر ورڈ پریس یا کسی دوسرے پر تو اتنی مشکل نہیں ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. @خاور صاحب:
    میں اپکی بات کے ساتھ متفق ہوں

    @سعد
    بلاگ سپاٹ مجھے بھی تنگ کرتا ہے ،اف انکے سیکورٹی کوڈز

    @کراچی سے نا معلوم صاحب
    بلاگ پر خوش آمدید ۔ویسے اگر اپنا پیارا نام بھی لکھ لیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا

    @حجاب شب
    نوارد کیلئے ہر ایک جگ کمنٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ہم تو اسکے عادی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. بہرحال آپ لوگوں کی بحث اپنی جگہ لیکن اب آپ اس بلاگ پر با آسانی اردو میں کمنٹ کرسکتے ہیں۔
    مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک وزٹ کر لیں۔

    http://khadam-e-islam.blogspot.com/2011/11/blog-post_15.html

    جواب دیںحذف کریں
  12. email ka link open rekhne se loog dosron ka naam istamal ker k tabsara ker saktay hain , jo blogspot peh aksar hota rehta hai...

    جواب دیںحذف کریں
  13. بات تو بڑی عجیب کی ہے۔ واقعی ای میل کھلا رکھنے کا یہ نقصان ہے۔
    ویسے ورڈپریس میں ہر کمنٹس کرنے والے کا آئی پی ایڈریس بھی بلاگر کو معلوم ہوجاتا ہے ،جسکے سبب وہ پہچان جاتا ہے کہ کون اصلی ہے اور کون بہروپیا۔ اب بلاگ سپاٹ کا معلوم نہیں۔
    شائد آپکو یاد ہوگا کہ بلاگر حجاب شب کو ایک نالائق بار بار نام بدل کر تنگ کر رہا تھا ، لیکن چونکہ اسکی آئی پی ایڈریس کا پتہ چلتا تھا جسکے سبب وہ جان پائی کہ یہ ایک ہی بندہ ہے لیکن نام بدل بدل کر کمنٹس کر رہا ہے۔اور اخر اس پر ایک پوسٹ بھی انہوں نے لکھ مارا تھا۔ اسکا لنک درج ذیل ہے،

    http://hijabeshab.wordpress.com/2011/06/13/420/

    نیز آئی پی کے ہی سلسلے میں ایک دوسرا کالم بھی ہے

    http://hijabeshab.wordpress.com/2011/05/10/ip/

    جواب دیںحذف کریں
  14. یہ بات صحیح ہے۔ واقعی تبصرہ کے نظام کو آسان بنانے کی ضرورت ہے خاص طور سے بلاگ اسپاٹ پہ۔ یہ اسی دشوار نظام کا سبب ہے کہ لوگ سوشل سائٹس پہ ہی تبصرہ کر دیتے ہیں جہاں لنک صرف شیئر کیا جاتا ہے۔۔ ماہرین ہی اس سلسلہ میں کوئی راہ نکال سکتے ہیں سو ان کو آواز دی جاتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  15. بلاگ کو اپ ڈیٹ کیوں نہیں کر رہے ہو جی؟

    جواب دیںحذف کریں
  16. مطلب کوئی نئی تحریر وغیرہ نظر نہیں آرہی جناب
    اور یہ اتان مشکل سوال تو نہیں تھا کہ آپ نے مطلب بھی پوچھ لیا؟؟؟؟؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  17. ملک صاحب یہ ایک ذاتی بلاگ ہے۔کوئی نیوز چینل نہیں کہ لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ ہوتا رہے۔
    کئی موضوعات ہیں ذہین میں لیکن فرصت نہیں لکھنے کی۔ بقول ایک اردو بلاگر یہ بھی لکھتے ہوئے موت آتی ہے۔لھذا اسی پر صبر کریں اور دعاء کریں کہ اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول کرلے۔

    جواب دیںحذف کریں
  18. آمین جی
    غصہ نہ کیا کریں یہ عقل کو کھا چاتا ہے۔ اور رنگ بھی خراب ہوتا ہے اور جب آپ ان شاء اللہ جنت میں جائیں گے تو حوریں کیا کہیں گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ کیسا ہے کالا کالا سا ، سانولا سانولا سا؟؟؟؟؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  19. ای میل ایڈریس ختم کریں گے تو سپامنگ بڑھ جائی گی
    ہماری زبان میں اسی
    راہ ویکھ کے جان دیو سو کہتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  20. بھائی یہاں ورڈ پریس میں تو پہلے سے ہی فلٹر لگا ہوا ہے جو کہ سپام کو اپنے خانے میں سپام ہی شو کرتا ہے۔لھذا ہمارئے ساتھ تو کوئی مسئلہ نہیں ہاں جو ورڈ پریس کے علاوہ استعمال کرتے ہیں تو میرے خیال میں اسکا بھی کوئی علاج ولاج دریافت ہوچکا ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  21. میں نےبھی اپنے بلاگ پر تبصرے کیلئے موڈریشن ضرور لگائی ہے۔تاکہ جانچ پڑتال کے بعد ہی کمنٹ شایع ہو سکے۔

    جواب دیںحذف کریں
  22. بلاگ اسپاٹ پر تو تکلیف بہت ہوتی ہے ۔ مجھے بھی شروعات میں کئی کمینٹس ٹائپ کرنے کے بعد یوں ہی چھوٹنے پڑے ۔ اس لئے میں نے اپنے بلاگ پر سے کوڈ کا سسٹم ہٹا دیا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  23. اگر سارئے بلاگ سپاٹ بلاگرز اپنے بلاگ سے کوڈ سیسٹم ہٹادئے تو کیا ہی اچھا ہوتا

    جواب دیںحذف کریں
  24. اردو بلاگنگ کے لیے بلاگ اسپاٹ بہترین جگہ ہے۔ سی۔ایس۔ایس کے لئے اپنی من پسند اسٹائل سیٹ کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ورڈپریس بکواس اور انتہائی کنجوس سروس ہے۔ ہاں کسی کے پاس بہت پیسہ ہو تو پھر اس کے لئے ورڈپریس اچھی چیز ہے۔ میرے بلاگ اسپاٹ بلاگ پر تو کوئی بھی بندہ بآسانی تبصرہ کر سکتا ہے۔ کسی قسم کی کوئی قید نہیں ہے۔ شاید بہت سارے بلاگ اسپاٹ بلاگرز کو یہ بھی پتا نہیں کہ بلاگ اسپاٹ میں بھی آٹومیٹک اسپیم فلٹر ہے جو اسپیم کمنٹس کو ڈسپلے نہیں کرتا بلکہ موڈریشن میں ڈال دیتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  25. سید صاحب
    بلاگ پر خوش آمدید۔میرے خیال میں شائد آپکی یہ بات درست ہے کہ اکثر بلاگ اسپاٹ بلاگرز کو اسپیم فلٹر کا پتہ نہیں۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ بلاگ سپاٹ بلاگرز نے سیکورٹی کوڈ لگایا ہوا ہے۔ جسکے سبب کمنٹس میں واضح تکلیف ہوتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  26. السلام علیکم
    اسی وجہ سے میں نے اپنے بلاگ پر تمام فضولیات ختم کر رکھی ہیں۔ اردو ایڈیٹر مجھے لگانا نہیں آتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  27. آپ کی بات بلکل درست ہے جو بلاگستان سے وابستہ نہین ہیں وہ اتنے جھنجھٹوں میں نہیں پڑتے ۔میں بھی ای میل وغیرہ کا چکر اپنے بلاگ سے ختم کر رہی ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  28. شکریہ، اتنی بڑی محفل لگانے کا۔
    بلاگسپاٹ کی وجہ سے کئی قیمتی مواضیع پڑھ کر بغیر تبصرہ کیئے لوٹ جانے کا افسوس رہا

    جواب دیںحذف کریں
  29. شکریہ میرے بلاگ "پریوں کی وادی " پر یہ لنک دینے کا لیکن مجھے ان ٹیکنیکل چیزوں کا زیادہ نہیں پتہ ۔ " م بلال م " سے اپبے بلاگ کی سیٹنگ کا کہتی رہتی ہوں ، اب آئیندہ بھی ان کو ہی تکلیف دوں گی ۔ اللہ اُن کو اس کا اجر دے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  30. میں اس تحریر کے تمام مندرجات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  31. میرے خیال میں تبصرہ کرنا آسان کر دینا چاھئے۔
    اس سے تبصرہ کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
    نئے مزید اچھا لکھنے والے لوگوں کا اضافہ بھی ممکن ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  32. صد فی صد متفق ۔ ۔ ۔

    نئے حضرات کو بہت پریشانی ہوتی ہےاس معاملے میں ۔ ۔۔ اور میرے ساتھ بھی کئی بار ایسا ہوا ہے اور کبھی کبھار اب بھی ہو جاتا ہے

    اس لئے میں احتیاط" اپنے تبصرے سینڈ کرنے سے قبل کاپی کر لیا کرتا ہوں تاکہ اگر کوئی ایرر بھی آئے تو پھر سے اسے پیسٹ کر لیا جا سکے

    بہت بہترین پوئینٹ پر آپ نے لکھا ہے

    میں نے کئی بلاگرز سے سیکیورٹی کوڈ ہٹانے کو مطالبہ بھی کیا تھا۔۔۔۔ اس سے بہت تکلیف ہوا کرتی ہے ۔۔ خصوصا نئے لوگوں کو ۔۔۔۔ اور ہو سکتا ہے اس کی وجہ سے وہ اردو بلاگس سے دوری اختیار کریں

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. نور محمد بھائی
      حوصلہ افزائی کا شکریہ :)
      واقعی یہ مسائل کئی بار درپیش ہوتے ہیں،بلکہ بعض اوقات میں لکھا ہوا تبصرہ حذف کردیتا ہوں،ابھی چند دن قبل ایک بلاگ پر تی بار تبصرے کی کوشش کی لیکن ناکام :-s ،مجبورا تبصرے کو حذف کردیا،اور بلاگ سے چلتا بنا۔

      حذف کریں

محترم بلاگ ریڈر صاحب
بلاگ پر خوش آمدید
ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع دیجئے۔لھذا اس تحریر کے بارے میں اپنی قابل قدر رائے ابھی تبصرے کی شکل میں پیش کریں۔
آپ کے بیش قیمت خیالات کو اپنے بلاگ پر سجانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

۔ شکریہ

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں
UA-46743640-1